ETV Bharat / state

CRPF Plantation Drive اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے شجرکاری مہم

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 11:16 AM IST

سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی جانب سے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں شجر کاری مہم کے تحت کئی دیودار کے پودے لگائے۔ Plantation Drive by CRPF in Awantipora

plantation
plantation

پلوامہ: سی آر پی ایف 130 بٹالین کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول چرسو، اونتی پورہ میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر راجیو وردھن اور پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول چرسو محمد اشرف آغا بھی موجود تھے۔ شجر کاری مہم کے تحت اسکول گراؤنڈ میں دیودار کے درخت لگائے گئے اور یہ عہد کیا گیا شجرکاری مہم مستقبل میں بھی جاری رکھی جائے گی۔ Awantipora Plantation Drive

اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے شجرکاری مہم

میڈیا سے بات چیت کے دوران کمانڈنگ آفیسر راجیو وردھن نے بتایا کہ ’’ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف عوامی معاملات کو لیکر بھی سرگرم رہتی ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت آج ہم نے شجرکاری مہم کے تحت دیودار کے درخت لگائے تاکہ ماحول کے تئیں اپنی زمہ داری نبھائی جا سکے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہا کہ جہاں سے انہیں عوام کی طرف اس حوالے سے اطلاع ملے گی وہ ضرور اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ Plantation Drive at govt sec school charsoo awantipora

مزید پڑھیں: Plantation Drive in Tral: ڈاڈسرہ، ترال میں شجرکاری مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.