ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 3:47 PM IST

سی آر پی ایف کی 130 بٹالین نے جمعرات کے روز اونتی پورہ کے چرسو علاقہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس طبی کیمپ میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مفت میں طبی جانچ کے ساتھ ساتھ مفت میں ادویات حاصل کی۔Free medical Camp At Awantipora

crpf-organized-free-medical-camp-in-awantipora-charsoo
wreath-laying ceremony, organised at the BSF headquarters in Jammu's Paloura area to pay tributes to the martyr who was killed by Pakistani rangers firing

اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

اونتی پورہ(پلوامہ):عوام کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے اور غریب عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز سیوک ایکشن کے تحت مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہیں اور اس حوالے سے وادی کشمیر میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت سی آر کے 130 بٹالین کی جانب سے جمعرات کے روز اونتی پورہ کے چرسو علاقہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں سماج سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کا طبی جانچ کرائی اور مفت میں ادویات حاصل کی۔

مقامی لوگوں نے اس کیمپ کو منعقد کرانے پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ علاقہ چونکہ انتہائی پسماندہ ہے اور اس لیے ایسے کیمپ منعقد کرانے سے یہاں کے عوام کو بڑی حد تک فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے۔

مزید پڑھیں:


میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انچارج کمانڈنگ آفیسر ستیش ملک نے بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کے تحت میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف کو عوامی سطح پر رائے عامہ جاننے کا موقع فراہم ہوتا ہے اور رشتہ کو مزید تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے مستقبل میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.