ETV Bharat / state

CRPF Free Medical Camp سی آر پی ایف کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ منعقد

author img

By

Published : May 2, 2023, 7:48 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے مفت میڈیکل کیمپ میں بارشوں کے باوجود سینکڑوں مریضوں نے شرکت کی۔ CRPF Organised Medical Camp in South Kashmir

سی آر پی ایف کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ منعقد
سی آر پی ایف کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ منعقد

سی آر پی ایف کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ منعقد

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ضلع پلوامہ کے زراڈی ہارڈ، ترال علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ سی آر پی ایف 180 بٹالین کی جانب سے منعقدہ مفت طبی کیمپ میں زراڈی ہارڈ اور اس کے مضافات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی جن کا ماہر ڈاکٹروں نے علاج و معالجہ کیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کے اس اقدام کو سراہا اوراس بات کی اپیل کی کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں۔

مقامی سرپنچ محمد خلیل نے سی آر پی ایف کی سراہنا کرتے ہوئے ان کی ستائش کی۔ ایک مقامی شہری غلام عباس نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے دور دراز اور پسماندہ علاقے میں اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیے جانے سے غریب لوگوں کو کافی راحت پہنچتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باوجود مفت طبی کیمپ میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت سے یہ بات واضح اور ثابت ہوتی ہے کہ اس علاقے میں صحت عامہ کے حوالے سے رہائشیوں کو دقتوں کا سامنا ہے۔ غلام عباس نے سی آر پی ایف کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ادھر، سی آر پی ایف180 بٹالین کے سی او، ہرش وردھن، نے طبی کیمپ کے انعقاد کے حوالہ سے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ’’سی ار پی ایف اس علاقے میں مزید ایسے کیمپ منعقد کرے گی کیونکہ یہ علاقہ اقتصادی طور پر کافی پسماندہ ہے یہاں صحت عامہ کے حوالہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ ہرش وردھن نے مزید کہا کہ اس علاقے سے نزدیک سب ضلع اسپتال کافی دور ہے اور معمولی طبی معائنہ کے لیے بھی یہاں کے باشندوں کو سخت مشقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مستقبل قریب میں بھی یہاں اس طرح کے مزید پروگرامز منعقد کرنے کی یقین دہانی کی۔

مزید پڑھیں: CRPF organised Medical Camp: ارن، بانڈی پورہ میڈیکل کیمپ منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.