ETV Bharat / state

CRPF Medical Camp سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت میڈیکل کیمپ منعقد

author img

By

Published : May 4, 2023, 7:18 PM IST

سب ضلع ترال کے حاجن علاقے میں منعقدہ میڈیکل کیمپ کی ستائش کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں سے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی اپیل کی۔

سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت میڈیکل کیمپ منعقد
سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت میڈیکل کیمپ منعقد

سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت میڈیکل کیمپ منعقد

پلوامہ (جموں و کشمیر): سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) 180 بٹالین کی جانب سے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ ترال کے حاجن علاقے میں منعقدہ میڈیکل کیمپ میں حاجن سمیت ملحقہ دیہات کے درجنوں رہائشیوں نے شرکت کی۔ طبی کیمپ میں آئے لوگوں کا ماہر ڈاکٹروں نے علاج و معالجہ کیا جبکہ ان میں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئی، جس پر مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیمپ سے پسماندہ لوگوں کو کافی راحت ملی۔‘‘

مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حاجن علاقہ تحصیل ہیڈکوارٹر، ترال، سے کافی دور ہے اور یہاں صحت عامہ کے حوالے سے لوگوں کو کئی دقتوں کا سامنا رہتا ہے اور سی آر پی ایف کی جانب سے یہ اقدام عام لوگوں کے لیے راحت کا باعث بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مزید کیمپس منعقد کیے جانے سے یہاں کے باشندوں کو کافی راحت پہنچے گی۔ اس موقع پر مقامی اسکول کے ہیڈماسٹر، نرمل سنگھ، نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اسکول میں زیر تعلیم کئی طلبہ غیر حاضر رہتے ہیں کیونکہ یہاں صحت عامہ کے حوالے سے لوگوں خاص کر بچوں کو کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، اور اس طرح کے کیمپ سے یہاں کے لوگوں خاص کر طلبہ کے لیے ایک امید کی کرن پیدا کر دیتی ہے۔ انہوں نے سی آر پی ایف کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپوں کو منعقد کرنے کی گزارش کی ہے۔

ادھر، سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ، ہرش وردھن، نے بتایا کہ سی آر پی ایف امن وقانون کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ سیوک ایکشن پروگرام کے تحت کئی ایسے اقدامات اٹھا رہی ہیں جو سماجی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد اسی (سویک ایکشن پروگرام) کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد کیے جائیں گے تاکہ دور افتادہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو راحت مل سکے۔

مزید پڑھیں: CRPF Free Medical Camp سی آر پی ایف کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.