ETV Bharat / state

Check Rajpora lacks Basic Facilities راجپورہ، اونتی پورہ کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 7:29 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ کے متصل جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کا چک، راجپورہ نامی گاؤں سڑک، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔Awantipora lacks Basic Facilities

a
a

راجپورہ، اونتی پورہ کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ایک جانب جہاں انتظامیہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے وہیں چک، راجپورہ، اونتی پورہ کی آبادی کا دعویٰ ہے کہ انہیں ’’جان بوجھ کر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘ چک، راجپورہ کے باشندوں کے مطابق وہ جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے کثیر اابادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ’’اس علاقے کو سرکار نے یکسر نظر انداز کیا ہے اور یہاں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی، آبادی کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔‘‘ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا: ’’جہاں گاؤں میں بجلی کا نظام ابتری کا شکار ہے وہیں اس علاقے میں ڈرینیج اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے علاقے میں لوگ بہت ہی زیادہ پریشان ہیں۔‘‘ لوگوں کے مطابق ’’گاؤں کے گلی کوچے ناقابل آمد رفت ہیں اور اب بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے سماجی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Lack of Basic Amenitiesبارہمولہ کے دیہی علاقہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ’’بار ہا انتظامی افسران کو گاؤں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے بارے میں آگاہ کیا، تاہم یقین دہانیوں کے سوا کچھ ہاتھ آیا نہیں آیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی کے حوالہ سے بھی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چک، راجپورہ کے باشندوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کے نزدیک اس گاؤں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.