ETV Bharat / state

Mann ki Baat پلوامہ میں 'من کی بات' پروگرام سُننے کی تقریب منعقد

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 5:07 PM IST

bjp-pulwama-today-listened-pm-modis103rd-episode-of-mann-ki-baat
پلوامہ میں 'من کی بات' پروگرام سُننے کی تقریب منعقد

بی جے پی پلوامہ نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی 'من کی بات' کا 103 ویں ایپیسوڈ رتنی پورہ میں سنا۔ اس دوران بی جے پی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پلوامہ میں 'من کی بات' پروگرام سُننے کی تقریب منعقد

پلوامہ: ملک کے وزیراعظم نریندر مودی ہر ماہ کی اخری اتوار کو ملک بھر کے لوگوں سے براہ راست من کی بات پروگرام کے ذریعے اب بات کرتے ہیں۔ وہیں جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں کے ساتھ ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر میں بھی من کی بات پروگرام سننے کی تقریب منعقد ہوتی ہیں۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بی جے پی یونٹ پلوامہ نے آج ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ کی صدارت میں وزیر اعظم من کی بات سنی۔
پروگرام میں پارٹی کے لیڈران کے ساتھ ساتھ کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کئی نوجوانوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر حلقہ صدر راج پورہ سید اسرار، حلقہ صدر پلوامہ راج محمد بھی موجود تھے جبکہ پروگرام کی سربراہی ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ نے کی۔

اس موقع پر حلقہ صدر پلوامہ راج محمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کا نعرہ ہے، سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس جس کا ایک ہی مقصد ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ باقی لوگوں کو بی جے پی کے ساتھ جوڑنا ہے۔انہوں نے کہا کئی نوجوانوں نے آج بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کا نعرے کامیاب ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Mann ki Baat آنے والی نسلوں کو منشیات سے بچانا ہوگا، مودی


اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام ملک کے وزیراعظم کو چاہتی ہیں اس لئے وہ 'من کی بات' سننے کے لئے ان پروگراموں میں شریک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا بی جے پی زمینی سطح پر کافی کافی مضبوط ہے اور ہم ہر کسی انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک علاقے میں جاتے ہے تاکہ عوام کے مسائل کا ازالہ کیا جائے جبکہ اس سے قبل یہاں بی جے پی کا نام لینے سے بھی لوگوں ڈر رہے تھے۔
انہوں نے کہا پی ڈی پی ،نیشنل کانفرس اور کانگریس کا دور اب یہاں ختم ہو گیا ہے اور بی جے پی سبھی انتخابات کے لئے تیار ہے اور سبھی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.