ETV Bharat / state

Rehabilitation to Vendors in Tral انہدامی مہم سے متاثر دکانداروں کی باز آبادکاری کی جائے اوتار سنگھ

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 2:13 PM IST

Rehabilitation to Vendors in Tral
Rehabilitation to Vendors in Tral

ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے ترال میں انہدامی مہم سے متاثرہ دکانداروں کی باز آباد کاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Vendors Rehabilitation in Tral

ترال، پلوامہ: بس اسٹینڈ ترال میں انہدامی مہم سے متاثرہ دکانداروں سے ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے ملاقات کی اور ان کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چھاپڑی فروشوں نے اوتار سنگھ کو بتایا کہ ترال انتظامیہ نے بس اسٹینڈ کے قریب پچاس سے زائد دکانات منہدم کیے۔ اس وقت ہمیں یقین دلایا گیا کہ آپ کی باز آباد کاری کے لیے جلد ہی اقدامات کیے جائیں گے۔ Avtar Singh Demand Rehabilitation to Vendors in Tral

انہدامی مہم سے متاثر دکانداروں کی باز آبادکاری کی جائے اوتار سنگھ

یہ بھی پڑھیں:

لیکن کئی سال گزرے چھاپڑی فروش آسمان تلے سودا بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ جب کہ کئی افراد کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہو گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ ترالی نے انتظامیہ کی بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ان غریب بھائیوں کی دکانات منہدم کی گیئیں اور بعد میں انہیں بحال کرنا بھول دیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے متاثرہ دکانداروں کی فوری باز آباد کاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.