ETV Bharat / state

Road Accident In Poonch پونچھ میں سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 6, 2023, 9:24 PM IST

two-youth-died-in-road-accidents-in-poonch
پونچھ میں دو الگ‌ الگ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی اور سرنکورٹ علاقہ میں دو الگ الگ حادثات میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ہے۔ طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشیوں کو ورثہ نے نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا ۔

پونچھ میں دو الگ‌ الگ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

منڈی( پونچھ): ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی اور سرنکوٹ میں سنیچر کی شب اور اتوار کو دو موٹر سائیکل حادثات میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضع رہے کہ سنیچر کی دیر رات گئے ضلع کے تحصیل منڈی میں ایک پلسر موٹر سائیکل زیر نمبر JK12A 7650 حادثہ کا شکار ہوا۔ اس حادثہ میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے۔مہلوک کی شناخت 30 سالہ محمد اقبال ولد نذیر حسین ساکن مرہوٹ سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب قریب دس بجے مذکورہ نوجوان بڈھا امرناتھ سے تحصیل صدر مقام منڈی کی جانب جارہا تھا کہ اچانک پڑی بازار منڈی کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگیا۔ بعد ازاں وہاں پر موجود لوگوں نے زخمی حالت میں نوجوان کو سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا۔

یاد رہے متوفی نوجوان منڈی میں فوج کے ساتھ بحیثیت پوٹر کام کرتا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق حادثہ کے دوران متوفی نوجوان کو سر میں شدید چھوٹ آئی تھی جس کے سبب نوجوان کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ متوفی نوجوان کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں مردہ حالت میں لایا گیا تھا جہاں سے تمام تر قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد پولیس کے ذریعہ مرحوم کی نعش کو آخری رسومات کی ادائگی کے لیے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے اور اتوار بعد دوپہر اس کی نعش کو پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس تھانہ منڈی میں ایف آئی آر زیر نمبر 81/2023 کے تحت معاملہ درج کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دریں اثنا اتوار کے قریب بارہ بجے سرنکوٹ کے لسانہ کے مقام پر ایک یماہا "R15" موٹر سائیکل زیر JK12B 4478 کی ٹکر بس زیر نمبر JK02CB 4055 کے ساتھ ہوئی۔ اس حادثہ میں 24 سالہ نوجوان شدید طور پر زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: Poonch accident پونچھ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، دو کمسن زخمی


زخمی نوجوان کو مقامی لوگوں کی مدد سے فوری سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔مہلوک کی شناخت 24 سالہ عدنان منہاس ولد سکلین محمود ساکن سرنکوٹ کے بطور ہوئی ہے۔
تمام قانون لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔وہیں اس حوالے سے پولیس تھانہ سرنکوٹ میں ایک معاملہ درج کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.