ETV Bharat / state

Truck Rolls Down On Highway جموں پونچھ شاہراہ پر ٹرک کو حادثہ، ڈرائیور لاپتہ، تلاش جاری

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 4:31 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

جموں – پونچھ شاہراہ کے نوشہرہ علاقہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب اناج سے بھرا ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دریا میں گر گئی۔ پولیس اور فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پونچھ: پونچھ شاہراہ پر نوشہرہ علاقے میں دوران شب اناج سے بھرا ایک ٹرک دریا میں گرنے سے ٹرک ڈرائیور لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ میں جموں – پونچھ شاہراہ پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب اناج سے بھرا ایک ٹرک زیر نمبر PB6Q - 7165 دریا میں گر گیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران تباہ شدہ ٹرک کو برآمد کیا گیا جبکہ اس کا ڈرائیور ہنوز لاپتہ ہے۔ٹرک ڈرائیور کی شناخت سونو ساکن جھالندر پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ ڈرائیور کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Accident In Pulwama پلوامہ میں ٹپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ہلاک

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ ان حادثات میں ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76ہزار942 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان حادثات میں 12 ہزار 429 افراد ہلاک جبکہ 1 لاکھ4 ہزار 983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.