ETV Bharat / state

Gas Cylinder Blast In Mandi منڈی کے اڑائی میں سلینڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 9:51 PM IST

تحصیل منڈی کے دوردراز علاقہ اڑائی موریاں میں سلینڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ میں داخل کیا گیا۔

three-injured-in-gas-cylinder-blast-in-mandi-poonch
three-injured-in-gas-cylinder-blast-in-mandi-poonch

منڈی کے اڑائی میں سلینڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی

منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دوردراز علاقہ اڑائی موریاں میں گزشتہ شب دیر رات ایک مکان میں آتشزدگی سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آگ لگنے سے رہائشی مکان بجل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت سلیمہ اختر زوجہ محمد اکرم، زیتون اختر زوجہ آمر دین، آمر دین ولد صدر دین کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ریسکیو کرکے سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا جہاں ان کا بنیادی علاج و معالجہ کرنے کے بعد انہیں مزید بہتر علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کردیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق گیس سلینڈر میں لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے منٹون میں رہائشی مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقہ میں سڑک کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جس دوران تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Gas Cylinder Blast At Kamarhati کمیریٹی میں دھماکہ، دو افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ اگر سڑک ہوتی تو فائیر اینڈ ایمرجنسی سروس اس دور دراز علاقہ میں پہنچتی تو بروقت آگ پر قابو پایا جاسکتا تھا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرین کی مالی امداد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.