ETV Bharat / state

Narco Militancy Case ایس آئی اے کی جانب سے پونچھ میں تیسرے روز بھی چھاپہ مار کارروائی

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 5:58 PM IST

ایس آئی اے کی جانب سے پونچھ میں تیسرے روز بھی چھاپہ مار کارروائی
ایس آئی اے کی جانب سے پونچھ میں تیسرے روز بھی چھاپہ مار کارروائی

نارکو ٹیرر کیس میں ملوث رفیق لالہ کی نشاندہی پر پونچھ میں پچھلے تین روز سے اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے چھاپے ڈالے جا رہے ہیں۔ اس دوران کئی افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پونچھ: اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی جانب سے پونچھ ضلع میں تیسرے روز بھی چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق نارکو ٹیرر کیس میں ملوث رفیق لالہ کی نشاندہی پر پونچھ میں پچھلے تین روز سے چھاپے ڈالے جا رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز بھی ایس آئی اے کی ٹیم نے پونچھ کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رفیق لالہ نامی منشیات فروش کی نشاندہی پر ہی چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز رفیق لالہ اور محمد فاروق نامی دو منشیات فروشوں کو میڈیکل چیک اپ کے لئے ضلع ہسپتال لایا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی اے کی جانب سے مزید گرفتاریوں کو خار ج از امکان قرار نہیں دیا جارہا ہے۔

واضح رہے چند ماہ قبل رفیق لالہ کے گھر پر چھاپہ ماری کے دوران دو کروڑ 30 لاکھ 74 ہزار روپے نقدی رقم، پندرہ ہزار یو ایس ڈالر، سات کلو ہیروئن، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیے گیے تھے۔ اس کے بعد پولیس کی جانب سے معاملہ درج کرکے رفیق لالہ کو حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں اس معاملہ کو سرکار نے "ایس ائی اے" کو سونپ دیا تھا۔ چند روز قبل ہی "ایس ائی اے" کی جانب سی رفیق لالہ کو جموں لے جایا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق "ایس ائی اے" نے رفیق لالہ سے مخصوص جانکاری حاصل کرنے کے بعد اس کے ہمرہ اس کے گھر پہنچی تھی جہاں انہوں نے چھاپہ ماری کرکے ملزم سے اس معاملہ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کے مطابق خدشات ظاہر کیے جارہے تھے کہ شاید یہاں سے مزید کچھ سامان برآمد ہوسکتا ہے، کیونکہ رفیق لالہ نے چند مقامات کے حوالے سے جانکاری فراہم کی تھی جس کی بنیاد پر ایس ائی اے ٹیم نے رفیق لالہ کو اپنے ہمرہ لیکر اس کے گھر پہنچی اور وہاں چھان بین کی۔

مزید پڑھیں: Narco Militancy Case پونچھ میں ایس آئی اے کے چھاپے

بتادیں کہ کشمیر میں اس سے پہلے بھی متعدد مقامات پر مختلف مقدمات کے تحت قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی تھی اور اس دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جب کہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مختلف افراد کی املاک کو ضبط بھی کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے مختلف حریت پسند رہنماؤں کی املاک کو بھی وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں منسلک کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.