ETV Bharat / state

پونچھ: سرحد کے جنگلی علاقے میں سرچ آپریشن

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 9:11 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے جنگلی علاقے میں دراندازی کے پیش نظر پولیس، راشٹریہ رائفل اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے سرچ آپریشن شروع کیا۔

Search operation launched in Poonch forest area
Search operation launched in Poonch forest area

اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات سے ضلع پونچھ کے متصل علاقوں میں جموں و کشمیر پولیس کی ایس او جی پارٹی، سنٹرل سیکیورٹی فورس کے جوانوں اور بھارتی فوج کے راشٹریہ رائفل بٹالیئن کے جوانوں نے کلائی، اور شہادرا ٹاپ کے جنگلات کو گھیر کر ان جنگلی علاقوں پر نظر رکھی اور صبح کے وقت سکیورٹی فورسز نے علاقے کے تینوں مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

ویڈیو

مزید سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے نزدیکی گاؤں میں تفتیش بھی کی۔

خبروں کے مطابق سرحد پر پاکستان کی جانب سے مسلسل گولہ باری کے دوران دراندازی کے اندیشے کے پیش نظر سرحدی ضلع پونچھ کے کئی علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران سکیورٹی فورسز نے کئی جنگلی علاقوں کو کھنگالا۔

حالانکہ پولیس اہلکاروں نے کسی بھی قسم کی دراندازی سے صاف انکار کیا ہے، لیکن اطلاعات کے بنیاد پر تلاشی مہم جارہی ہے، گھنی جنگل ہونے کی وجہ سے تلاشی مہم میں کافی وقت لگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.