ETV Bharat / state

School Enrollment Driveمنڈی میں ناموں کے اندراج مہم کو لے کر لوگوں میں تشویش

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 9:06 AM IST

اندراج مہم کو لے کر لوگوں میں تشویش
اندراج مہم کو لے کر لوگوں میں تشویش

جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولز میں بچوں کے داخلے کے چلائے جارہے مہم کے تحت ریلی نکالی جارہی ہے۔ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں بھی ریلی کا اہتمام کیا گیا تاہم مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولز میں پڑھانے والے اساتذہ کو چاہیے کہ پہلے وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولز میں داخلہ دلوائیں۔

اندراج مہم کو لے کر لوگوں میں تشویش

منڈی:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولز میں بچوں کے ناموں کے اندراج کے تعلق سے چلائے جارہے مہم کے تحت تحصیل ہیڈ کواٹر تا بڈھا امر ناتھ منڈی تک ریلی کا اہتمام کیا۔ اس ریلی کے تعلق سے منڈی کے عوام نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے یہ صرف ایک مشق کی جارہی ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ انرولمنٹ مہم کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ کیونکہ اس ریلی میں شامل بچے اور اساتذہ اپنے ہی خیالوں میں مشغول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو سب سے پہلے اپنے اساتذہ پر اس مہم کو چلانا چاہئے کیونکہ اگرچہ غریبوں کے بچے سرکاری اسکولز میں تعلیم حاصل کرتے ہیں تاہم وہ اساتذہ جن کے بچے اس وقت نجی سکولوں میں زیر تعلیم ہیں پہلے انہیں سرکاری سکولوں میں داخل کریں اس کے بعد ہی لوگ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ کروائیں گے۔

مزید پڑھیں:School Enrollment Drive: سرکاری اسکولز میں انرولمنٹ مہم کے تحت تقریبا 44 ہزار داخلہ

انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے دیگر کاموں کے لیے حکم نامے صادر کرنے ہوں تو دن میں چار پانچ حکم نامے صادر کردیے جاتے ہیں۔ لیکن گورنر انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ایک حکم نامہ ان اساتذہ کے لیے بھی صادر کریں جن کے بچے نجی سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

انہوں کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے لوگوں کو یہ کہا جارہا ہے کہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کریں۔ کیا ان اساتذہ کو اپنے آپ پر اتنا بھی بھروسہ نہیں ہے کہ‌ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولز کے بجائے نجی سکولوں میں داخل کرواتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پہلے اپنے اساتذہ کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ ان کو دیکھ کر لوگ بھی بلا جھجک اور بغیر کسی ڈر کے اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرواسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.