ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Seeks Vote For PAGD: 'بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پی اے جی ڈی کو ووٹ دیں'

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 11:52 AM IST

محبوبہ مفتی نے پونچھ ضلع کے سورنکوٹ میں ایک پارٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پی اے جی ڈی کو ووٹ دیں۔ 'Vote for PAGD candidate,' says Mehbooba Mufti

'بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پی اے جی ڈی کو ووٹ دیں'
'بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پی اے جی ڈی کو ووٹ دیں'

پونچھ: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز لوگوں پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے جموں و کشمیر کے اگلے اسمبلی انتخابات میں پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلریشن (PAGD) کے اتحادیوں کو ووٹ دیں چاہے ہم متحد ہوں یا الگ الگ لڑیں'۔ Mehbooba Mufti Seeks Vote For PAGD

'بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پی اے جی ڈی کو ووٹ دیں'

محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور ان کے ساتھی عدالت عظمیٰ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے معاملے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ Restoration of J&K's special status

حد بندی کمیشن کی عبوری رپورٹ پر بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہا کہ لوگوں کو تقسیم کرنے اور ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف، مسلمانوں کو مسلمانوں کے خلاف اور گوجروں کو پہاڑی کے خلاف کھڑا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے یہ کوششیں اپنے پارٹی کے لیے کافی نشستیں حاصل کرنے کے لیے کی ہیں۔ Mehbooba Mufti On Delimitation Commission


محبوبہ مفتی دو روزہ خطہ پیر پنچال کے دورے پر تھی جہاں انہوں نے پونچھ میں مرحوم ایم ایل سی رشپال شرما کے گھر جا کر تعزیت کی۔ وہیں ضلع راجوری میں پی ڈی پی ضلع اسمبلی انچارج انجم جاوید مرزا کے گھر جا کر ان کے برادر نسبتی کی چند روز قبل موت پر تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Mehbooba Mufti On Delimitation Draft: 'کمیشن کی دوسری رپورٹ اکثریتی آبادی کو بے اختیار بنانے کا منصوبہ'

انہوں نے ضلع پونچھ، وضلع راجوری میں چند ایک پارٹی ورکران کے ساتھ بھی مٹینگ کی جہاں پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں کے نقشہ کو بگاڑکر رکھ دیا۔

اب ہامرے پاس جموں و کشمیر کو بچانے کے لیے ایک ہی حل ہے کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں پی اے جی ڈی کا تعاون کیا جائے تاکہ مستقبل میں جموں و کشمیر مزید مشکلات میں دوچار نہ ہو۔'Vote for PAGD candidate,' says Mehbooba Mufti

انہوں نے خطہ پیرپنچال کی عوام سے اپیل کی کہ اسمبلی انتخابات میں سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.