ETV Bharat / state

Mentally disturbed man kills wife پونچھ میں 'ذہنی طور پریشان' شوہر نے بیوی کا قتل کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 10:44 PM IST

جمعرات کے روز پونچھ کے مینڈر علاقہ میں 65 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر "ذہنی طور پریشان" شوہر نے آپسی جھگڑے کے دوران قتل کر دیا۔

mentally-disturbed-man-kills-wife-in-poonch
پونچھ میں 'ذہنی طور پریشان' شوہر نے بیوی کا قتل کیا

پونچھ:جموں خطہ کے پونچھ ضلع میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محمد خلیل کی بیوی زین فرحت بی بی آج اپنے گھر میں خون میں لت پت پائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم خلیل نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے سر پر ہتھوڑے سے وار کیا، جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


پولیس نے ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Wife Killed By Husband دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کوانجکشن لگا کر کیا قتل

حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق بزرگ جوڑے جن کے تین بیٹے بیرون ملک ملازمت کرتے ہیں، شوہر کی غیر مستحکم ذہنی حالت کے باعث اکثر لڑائی جھگڑا کرتے رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے جب مقتولہ پر حملہ کیا تاہم وہاں پر موجود بہو نے پڑوسیوں کو بلایا ،جس کے بعد انہوں نے ملزم کو پکڑ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.