ETV Bharat / state

Infiltration Attempt In Poonch پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 11:13 AM IST

Updated : Apr 9, 2023, 12:03 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایل او سی پر فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا، وہیں ایک در انداز ہلاک ہوا ہے۔ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

پونچھ: فوج نے جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا ہے جس دوران ایک درانداز ہلاک ہوا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درمیانی شب ڈھائی بجے کے قریب پونچھ سیکٹر میں دراندازوں کے ایک گروپ نے اس طرف آنے کی کوشش کی تاہم متحرک اہلکاروں نے انہیں للکارا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ ان کے مطابق ابتدائی فائرنگ میں ایک در انداز ہلاک ہوا جبکہ دیگر درانداز جنگل کی طرف بھاگ گئے جنہیں مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو طلب کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج کی ایک بھاری نفری نے جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگلی علاقے میں دو سے تین درانداز موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی کمک کو بھی جائے وقوع کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر دراندازی کی کوششوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برف پگھلنے کے ساتھ ہی دراندازوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم ایل او سی پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ سرحد کے اس پار لانچنگ پیڈوں کو پھر سے فعال کیا گیا اور وہاں پر ہتھیاروں سے لیس دراندازوں کو اس طرف بھیجنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہیں تاہم فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Infiltration Attempt in Kupwara کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک ہلاک

Last Updated :Apr 9, 2023, 12:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.