ETV Bharat / state

Maha Shivratri منڈی میں شیوراتری کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 9:54 AM IST

ضلع پونچھ کے بدھا امرناتھ منڈی میں مہا شیوراتری کا تہوار بڑے ہی جوش خروش کے ساتھ منایا گیا۔ Budha Amarnath Mandi

Etv Bharat
Etv Bharat

منڈی میں شیوراتری کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت صبح سے ہی بدھا امر ناتھ منڈی مندر میں پہنچے جہاں پوجا کی گئی اور پھر عقیدت مندوں نے بدھا امر ناتھ کے درشن بھی کیے۔ اس حوالے سے بدھا امر ناتھ کمیٹی کے کارکنان نے بھارت کے لوگوں کو مہا شیوراتری کی مبارک باد دی۔ بدھا امر ناتھ کمیٹی کے کارکنان نے کہا کہ موسمی حساب سے کال راتری کا دن ختم ہوتا ہے اور شیوراتری کا دن شروع ہوتا ہے۔ اور کال راتری کے دوران بہت ساری بیماریاں ہوتی ہیں بہت سی اموات واقع ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ برفباری اور شدت کی ٹھنڈ بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے دن سے ہی موسم گرما کے پہلے دن کا آغاز ہوتا ہے۔

انہوں نے اس دن کو شوپاروتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس دن شوپاروتی کا ویواہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کے موقع پر رات میں پوجا بھی ہوگی اور ملک میں سلامتی، امن، سکون، بھائی چارہ، قائم رہے اس کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ واضع رہے کہ تحصیل منڈی کے علاوہ ضلع پونچھ میں بھی مہا شیوراتری کا تہوار بڑیے دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند مندر پہنچے اور بھگوان کے درشن کیے ۔ یاد رہے جہاں ایک جانب ضلع پونچھ کے کئی مندروں میں مہاشیوراتری دھوم دھام کے ساتھ منائی گئی اور عقیدت مندوں کے لیے کافی انتظامات کیے گیے۔ وہیں بدھا امر ناتھ منڈی میں آئے ہوئے عقیدت مندوں کے لیے کھانے پینے اور رہنے کے مکمل انتظامات کیے گیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Kashmir Administrative Service پونچھ میں کے اے ایس کامیاب امیدواروں کو اعزاز سے نوازا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.