ETV Bharat / state

District Nodal Officer in Poonch Suspended جے کے ای ڈی آئی نے ضلع نوڈل آفیسر پونچھ کو معطل کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 8:02 PM IST

سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر انسٹی چیوٹ اور حکومت کو بدنام کرنے کے الزامات کے پیش نظر جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ نے اسسٹنٹ فیکلٹی عظمت حسین کو معطل کر دیا ہے۔

jkedi-suspends-district-nodal-officer-in-poonch-over-social-media-misconduct
جے کے ای ڈی آئی نے ضلع نوڈل آفیسر پونچھ کو معطل کیا

پونچھ: جموں وکشمیر انٹر پرینیور شپ ڈیلوپمنٹ انسٹی چیوٹ (جے کے ای ڈی آئی ) نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کی پادائش میں ضلع نوڈل آفیسر پونچھ کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔

حکم نامہ کے مطابق سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر انسٹی چیوٹ اور حکومت کو بدنام کرنے کے الزامات کے پیش نظر جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ (جے کے ای ڈی آئی) نے اسسٹنٹ فیکلٹی عظمت حسین کو معطل کر دیا ہے۔

معطلی کے حکم نامے میں لکھا گیا ہے " عظمت حسین، اسسٹنٹ فیکلٹی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک وہ راجوری ای ڈی آئی سنٹر سے منسلک رہیں گے۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا کے مناسب اور ذمہ دارانہ استعمال پر زور دینے کے متعدد سرکلر جاری کرنے کے باوجود، بعض ملازمین نے ان ہدایات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Social Media Policy for Govt Employees گورنمنٹ ملازمین کے لیے سوشل میڈیا پالیسی

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں امسال سرکاری ملازمین کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں اور ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ ان ہدایت پر سختی سے عمل کریں۔ حکم نامے کے مطابق ملازمین، بالواسطہ، سوشل میڈیا پر کوئی ایسی معلومات شائع، پوسٹ یا جاری نہیں کریں گے جو خفیہ سمجھی جاتی ہوں یا جو عام پھیلانے کے لیے نہ ہوں، اور نہ ہی وہ کسی سرکاری دستاویز یا اس کا کوئی حصہ کسی کو نہیں بھیجیں گے، ملازم یا کوئی ایسا شخص جس کو وہ ایسی دستاویز یا معلومات فراہم کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.