ETV Bharat / state

Smuggling Bid Busted Along LOC ایل او سی پر گرفتار کئے گئے تین مشتبہ عسکریت پسندوں کے گھروں کی تلاشیاں لی گئیں، پولیس

author img

By

Published : May 31, 2023, 5:54 PM IST

house-searches-of-three-suspected-militants-arrested-along-loc
ایل او سی پر گرفتار کئے گئے تین مشتبہ عسکریت پسندوں کے گھروں کی تلاشیاں کی گئی، پولیس

فوج نے ضلع پونچھ کے گل پور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی علی الصبح گولیوں کے تبادلے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

ل او سی پر گرفتار کئے گئے تین مشتبہ عسکریت پسندوں کے گھروں کی تلاشیاں کی گئی، پولیس

پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گلپور سیکٹر میں تین مشتبہ عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی فورسز نے گرفتار شدگان کے رہائشی مکانوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے گلپور سیکٹر میں بدھوار اعلیٰ الصبح فوج نے ایک مختصر تصادم کے دوران تین مقامی عسکریت پسندوں کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے بعد پتہ چلا کہ تینوں پونچھ کے کرمارا علاقے کے رہنے والے ہیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شدگان کے رہائشی مکانوں کی بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی گئی جبکہ آس پاس ان کے رشتہ داروں کے گھروں کو بھی کھنگالا جارہا ہے۔ ان کے مطابق اس سازش میں کئی اور لوگوں کے ملوث ہونے کے پیش نظر گرفتار عسکریت پسندوں کے گھروں کے ساتھ ساتھ آبائی علاقے کی بھی تلاشی لی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Three suspected Arrested In Poonch پونچھ میں تین عسکریت پسند گرفتار

واضح رہے کہ فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے گل پور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی علی الصبح گولیوں کے تبادلے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طرفین کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے دوران ایک فوجی جوان اور گرفتار شدگان میں سے ایک زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ گل پور سیکٹر میں ایل او سی کی حفاظت پر تعینات فوجی جوانوں نے بدھ کی علی الصبح مشکوک نقل و حمل دیکھتے ہی ان افراد کو چلینج کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں فوری طور پر پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا جس دوران 3 افراد جن میں سے ایک زخمی تھا، کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ اور منشیات کی بڑی کھیپ بر آمد کی گئی۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:Three suspected Arrested In Poonch پونچھ میں تین عسکریت پسند گرفتار

گرفتار شدگان کی شناخت26 سالہ محمد فاروق، جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے، 23 سالہ محمد ریاض اور 22 سالہ محمد زبیر ساکنان کر مارا کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ انہیں اسلحہ اور منشیات کی کھیپ سرحد پار سے ملی تھی اور جب فوج نے ان کو روکا وہ اس وقت اس کو اس طرف سمگل کرنے کی کوشش کرتے تھے'۔ حکام کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ میں ایک اے کے 47 رائفل، 2 پستول، 6 گرینیڈ، پریشر کوکر میں رکھی گئی ایک آئی ای ڈی اور مشتبہ ہیرائن کے 20 پاکیٹ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اور فوج اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار وہاں موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.