ETV Bharat / state

House Collapse In Poonch پونچھ میں مکان گرنے سے دو درجن افراد زخمی

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 3:16 PM IST

Updated : Apr 13, 2023, 3:41 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے کھنیتر گاؤں میں ایک مکان کی چھت گرنے سے کم از کم 24 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔

dozens-injured-in-house-collapse-in-poonch
پونچھ میں مکان گرنے سے دو درجن افراد زخمی

پونچھ میں مکان گرنے سے دو درجن افراد زخمی

پونچھ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کھنیتر گاؤں میں ایک مکان کی چھت گرنے سے کم سے کم 24 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ میں داخل کیا گیا۔ حادثہ میں دو درجن مرد و زن زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے ضلع کھنیتر میں لوگ ذاکر حسین شاہ کے گھر میں تعزیت پرسی کے لئے جمع ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم دو درجن افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او پونچھ رنجیت رائے نے کہاکہ مقامی شخص ذاکر حسین شاہ کے گھر میں تعزیت پرسی کے لئے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حادثہ میں تقربیاً 24 لوگ زخمی ہوگئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: House Collapsed in Poonch پونچھ میں شدید بارش کے نتیجے میں مکان منہدم، پندرہ مویشی ہلاک
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پونچھ کے ڈوکڑی علاقہ میں موسلا دھار بارشوں کے دوران رہائشی مکان زمین بوس ہوا۔ اس حادثہ میں 15 بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں خادم حسین کا کچا مکان زمین بوس ہو گیا تاہم مکین معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ ان کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں اراضی دھنس جانے سے مکان منہدم ہوا۔

Last Updated : Apr 13, 2023, 3:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.