ETV Bharat / state

One Woman Injured In Bear Attack پونچھ میں ریچھ کے حملے میں ایک خاتون زخمی

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 11:47 AM IST

ضلع پونچھ میں ریچھ نے ایک خاتون پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔Bear Attack leaves woman injured in loran poonch

پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون شدید زخمی
پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون شدید زخمی

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے لورن، منڈی علاقہ میں ایک خاتون ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ریچھ کے حملے میں زخمی خاتون کو فوری طور علاج و معالجہ کے لیے سب ضلع اسپتال منڈی پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا۔ ریچھ کے حملہ میں زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت مفتی بیگم زوجہ عبد الغنی میر ساکنہ کھڑپام لورن کے طور پر ہوئی ہے۔Bear Attack in poonch

زخمی خاتون کے اہل خانہ کے مطابق وہ علی الصبح فجر نماز کی ادائیگی کے لیے وضو کرنے گھر سے باہر نکلی کہ اچانک ایک ریچھ اس پر حملہ آور ہوا اور اسے شدید زخمی کر دیا۔ Man animal conflict مقامی باشندوں نے جنگلی جانوروں کے انسانوں پر بڑھتے حملوں کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.