ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کے حملہ کے بعد پونچھ میں دوسرے روز بھی محاصرہ جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 2:25 PM IST

عسکری حملہ کے بعد پونچھ میں دوسرے روز بھی محاصرہ جاری
عسکری حملہ کے بعد پونچھ میں دوسرے روز بھی محاصرہ جاری

Poonch Militant Update سرحدی ضلع پونچھ میں جمعہ کی شام عسکریت پسندوں نے فوجی کانوائے پر گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔ عسکری حملہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عسکری حملہ کے بعد پونچھ میں دوسرے روز بھی محاصرہ جاری

جموں: صوبہ جموں کے پونچھ ضلع میں کرشنا گھاٹی علاقے میں جمعہ کی شام عسکریت پسندوں نے فوجی گاڑیوں پر حملہ کرکے اندھا دندھ گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اگرچہ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم واقعے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہوئے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ گزشتہ روز شروع کیے گئے تلاشی آپریشن کو آج بھی جاری رکھا گیا ہے۔ بتا دیں کہ یہ سال کا پہلا حملہ ہے جو 21 دسمبر کو ساونی کے علاقے میں ہونے والے حملے کےتین ہفتوں بعد ہوا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ فوج کی 39 راشٹریہ رائفلز کا کمانڈنگ آفیسر (سی او) دو دیگر گاڑیوں کے ساتھ لوئر کرشنا ویلی میں واپس اپنے یونٹ کی جان جا رہا تھا تاہم وادی کرشنا سے جیسے ہی ان کی گاڑی دراٹی گاؤں پہنچی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور چھ سے سات راؤنڈ فائرنگ کرکے وہاں سے بھاگ گئے۔ سی او کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ حملے کے فوراً بعد فوجیوں نے چارج سنبھال لیا اور جوابی کارروائی کی۔ فوجیوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور آج دوسرے روز بھی فوج اور پولیس کی مشترکہ تلاشی کارروائی جاری رہی۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ کل واقعے کی اطلاع ملتے ہی یونٹ کے جوانوں کو موقع پر بھیجا گیا تھا اور تلاشی مہم چلائی گئی جو دوسرے روز بھی جاری ہے۔ فوجی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شام 6 بجے مشتبہ عسکریت پسندوں نے فوجی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا اور کرشنا کے قریب جنگل سے فائرنگ کی۔ اس میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: پونچھ میں فوجی گاڑی پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ

فوجی گاڑی پر حملے کے بعد وادی کرشنا میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور ایک طرف سیکورتی فورسز نے جائے وقوعہ کے اطراف کے جنگلات میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جو دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کرشنا وادی کی طرف جانے والی مرکزی سڑک سمیت تمام سڑکوں پر پولیس، فوج اور ایس او جی کی طرف سے ناکہ بندی کی گئی ہے اور ہر آنے جانے والی گاڑی کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.