ETV Bharat / state

Landmine Blast in Poonch پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک دھماکہ، فوجی پورٹر زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 6:59 PM IST

جموں وکشمیر کے پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ میں فوجی پورٹر شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔ اس دوران تین گھوڑے بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

army-porter-injured-in-landmine-blast-in-poonch
پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک دھماکہ، فوجی پورٹر زخمی

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک دھماکہ، فوجی پورٹر زخمی

منڈی ( پونچھ): ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی پورٹر سمیت تین گھوڑے شدید زخمی ہوئے۔ دھماکے میں پورٹر کو شدید چھوٹیں آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک بارودی سرنگ کا ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فوجی پورٹر جس کی شناخت مختیار احمد کے بطور ہوئی ہے شدید طورپر زخمی ہوا معلوم ہوا ہے کہ زخمی فوجی پورٹر کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا۔

حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں و فوج کی جانب سے زخمی فوجی پورٹر کو سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا، جہاں اس کی بنیادی مرہم پٹی کے بعد اسے مزید علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ شخص فوج کا سامان ساوجیاں مکھیاری سے مولبی ڈھوک میں چھوڑی کر گھوڑوں کے ہمراہ واپس لوٹ رہا تھا کہ اچانک راستے میں بارودی سرنگ دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے میں فوجی پورٹر کو شدیسد چوٹیں آئی ہیں وہیں تین گھوڑے بھی شدید زخمی ہوگیے ہیں جوکہ لاپتہ ہیں جن کی تلاش مقامی لوگوں کی جانب سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Land mine Blast In Poonch پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ

سب ضلع ہسپتال منڈی کے ڈاکٹروں کے مطابق باردوی سرنگ دھماکے کے دوران زخمی نوجوان کو شدید چھوٹیں آئی ہیں جس کا بنیادی کا علاج و معالجہ کے بعد ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.