ETV Bharat / state

75th Poonch Link Up Day منڈی میں فوج کی جانب سے 75 ویں پونچھ لنک اپ ڈے کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 20, 2022, 9:53 AM IST

بھارتی فوج کی جانب سے پونچھ لنک اپ ڈے کے تعلق سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں جموں سے تعلق رکھنے والی بینڈ ٹیم کے ارکان نے حب الوطنی سے متعلق گیت گنگنائے۔ اس موقع پر بی ایس ایف کے کمانڈنگ آفیسر لفٹنٹ کرنل کرن کے نائیر اور فوج کے دیگر اعلی افسران موجود تھے۔ Army Organised Mela At Mughal Dab Jallian In Mandi

پونچھ لینک اپ ڈے کا اہتمام
پونچھ لینک اپ ڈے کا اہتمام

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھارتی فوج کی جانب سے پونچھ لنک اپ ڈے کے تعلق سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں جموں سے تعلق رکھنے والی بینڈ ٹیم کے ارکان اور فوجی جوانوں نے حب الوطنی سے متعلق گیت گنگنائے۔ اس موقع پر بی ایس ایف کے کمانڈنگ آفیسر لفٹنٹ کرنل کرن کے نائیر اور فوج کے دیگر اعلی افسران موجود تھے۔ Army Organised Mela At Mughal Dab Jallian In Mandi

پونچھ لینک اپ ڈے کا اہتمام



اس تقریب میں تحصیل منڈی کے مختلف اسکولز کے طلباء نے بھی حصہ لیا۔ طلباء و طالبات نے بہترین انداز میں ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ فوج کی جانب سے اکثر و بیشتر اکثر ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں طلباء بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ طلبا نے 25 آر آر بائلہ اور بی ایس ایف 32 بٹالین منڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں بھی ان کی جانب سے ایسے ہی پروگرامز منعقد کرکے نوجوان اپنی صلاحیت کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:Jashn e Bahar Programme اونتی پورہ میں فوج کی جانب سے جشن بہار پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.