ETV Bharat / state

Balasore Train Accident بالاسور ٹرین حادثہ، پچاس دن گزرنے کے بعد بھی اکتالیس لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی

author img

By

Published : Jul 23, 2023, 1:28 PM IST

بالاسور ٹرین حادثے کے پچاس دن گزرنے کے بعد بھی 41لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی
بالاسور ٹرین حادثے کے پچاس دن گزرنے کے بعد بھی 41لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی

بالاسور ٹرین حادثے میں ہلاک شدگان کی لاشوں کی شناخت کا کام تاحال جاری ہے۔ ابھی بھی ایمس بھونیشور میں ایسی 41 لاشیں پڑی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ bodies not identified of Balasore train accident

بالاسور: اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں 2 جون کو ہوئے ٹرپل ٹرین تصادم کے بعد بھونیشور کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں 41 لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ایمس بھونیشور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر (پروفیسر) آشوتوش بسواس نے کہا کہ ہمارے پاس 41 لاوارث لاشیں ہیں۔ لوگ ہمارے پاس آ رہے ہیں اور ہم ڈی این اے کے نمونے میچ کرنے کے بعد لاشیں حوالے کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر بسواس نے بتایا کہ لاشوں کو حوالے کرنے کا عمل جاری ہے۔ دیگر لاشوں کے لواحقین یا دعویدار لاشیں لینے آ رہے ہیں۔ اس سے پہلے جمعہ کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ 'سگنلنگ-سرکٹ-چینج' میں خرابی کی وجہ سے غلط سگنل پاس ہوا جس کی وجہ سے اوڈیشہ کے بالسور ضلع میں ٹرپل ٹرین حادثہ پیش آیا۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ 2 جون کو اوڈیشہ کے بالاسور میں ٹرپل ٹرین حادثہ ہوا۔ جس میں 295 مسافر ہلاک اور 176 دیگر شدید زخمی ہوئے۔ لیول کراسنگ گیٹ پر الیکٹرک لفٹنگ بیریئر لگاتے وقت سگنل سرکٹ کی تبدیلی میں خرابی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ شالیمار-چنئی سنٹرل کورومنڈیل ایکسپریس (12841) ایک کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس سے اس کے ڈبے ٹریک پر گر گئیں۔ حادثے سے متعلق راجیہ سبھا کے ارکان کے سوالات کے جواب میں جمعہ کو یہ رپورٹ سامنے آئی۔ ایک تحریری جواب میں اشونی ویشنو نے کہا کہ ان خامیوں کے نتیجے میں ٹرین نمبر 12841 کو غلط سگنل ملا۔ غلط سگنلنگ کے نتیجے میں ٹرین نمبر 12841 اپ لوپ لائن پر چلی گئی اور وہاں کھڑی ایک مال گاڑی (نمبر N/DDIP) سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Balasore Train Accident سی بی آئی نے اڈیشہ ٹرین حادثے میں ریلوے کے تین ملازمین کو گرفتار کیا

مرکزی وزیر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے رہنما جان برٹاس اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما سنجے سنگھ کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ وزیر ریلوے نے تحریری جواب دیا ہے کہ سی آر ایس نے ٹرین حادثے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کر دی ہے۔ اب سی بی آئی کی اپنی تحقیقات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سالوں میں سگنل سے متعلق 13 حادثات ہوئے ہیں۔ جس میں 2 جون کو ٹرپل ٹرین حادثہ کا المناک واقعہ جس میں چنئی جانے والی کورومنڈل ایکسپریس، ہاوڑہ جانے والی شالیمار ایکسپریس اور ایک مال ٹرین شامل تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.