ETV Bharat / state

NEET or JEE Scholarship Exam زیڈ پلس اکیڈمی کی جانب سے جے ای ای اور نیٹ کے لئے اسکالرشپ

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 9:11 PM IST

اورنگ آباد میں واقع پلس اکیڈمی میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپ کی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے لئے ادارے کی جانب سے 18 ریاستوں میں امتحانات لئے جائیں گے۔NEET or JEE Scholarship Exam

پلس اکیڈمی کی جانب سے جے ای ای اور نیٹ کے لئے اسکالرشپ امتحان
پلس اکیڈمی کی جانب سے جے ای ای اور نیٹ کے لئے اسکالرشپ امتحان

زیڈ پلس اکیڈمی کی جانب سے جے ای ای اور نیٹ کے لئے اسکالرشپ

اورنگ آباد:قومی سطح پر مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے اور ذہین فطین و ہونہار طلبا وطالبات کو ایک خوشگوار ماحول میں معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کابیڑہ اورنگ آباد کی پلس اکیڈمی نےاٹھایا ہے۔

پلس اکیڈمی کے تحت ملک کی آٹھارہ ریاستوں میں درجنوں مراکز بنائے گئے ہے یہ مراکز بڑے بڑے شہروں میں بنائے گئے ہیں جہاں پر طلبہ و طالبات کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ہونہار طلباء کو ڈاکٹریٹ اور انجینئرنگ جیسے پروفیشنل کورسز میں داخلہ کو یقینی بنایا جاسکے۔اکیڈمی کی اس پہل سے ایک سو چالیس سے زائد طلباء وطالبات مفت میں اعلی ومعیاری تعلیم حاصل کرپائیں گے ساتھ ہی سبھی طالبات کو رہنے کھانے کا بھی انتظام پلس اکیڈمی کی جانب سے کیا جائیگا اس ادارے میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے اورنگ آباد نمائندے اسرار الدین چشتی نے اکیڈمی کے پرنسپل منیر دیشمکھ سے جے ڈبل ای اور نیٹ پراجیکٹس کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی منیر دیشمکھ کا کہنا ہے کہ پلس اکیڈمی جانب سے جو امتحانات لئے جا رہے ہیں۔اس میں میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپ کی تقسیم عمل میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Dua Foundation دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے 52 خواتین کے درمیان سلائی مشین کی تقسیم

واضح پلس اکیڈمی ملک کا اولین ادارہ کے طور پر سامنے آیا ہے جو قومی سطح پر مسلم طلبا کو پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔ ساتھ ہی ادارے کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ غریب اور مستحق طلبہ و طالبات جو ہونہار ہے اسے اسکالرشپ دی جائیں گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.