ETV Bharat / state

Maharashtra State Waqf Board: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں عملے کی تقرری کو حکومت کی ہری جھنڈی

author img

By

Published : May 18, 2022, 7:42 PM IST

بورڈ ممبران کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے تقریباً ڈیڑ سو سے زائد عملے کی تقرری کے لیے بورڈ کو اجازت دے دی ہے۔ ان تقرریوں کے بعد بورڈ کا عملہ محض تیئس ارکان پر مشتمل نہیں رہے گا۔ بورڈ کے ذمہ داران نے کہا کہ جلد ہی تقرریوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔ Appointment Of Staff in Maharashtra Waqf Board

Maharashtra State Waqf Board: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں عملے کی تقرری کو حکومت کی ہری جھنڈی
Maharashtra State Waqf Board: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں عملے کی تقرری کو حکومت کی ہری جھنڈی

اورنگ آباد میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی اہم میٹنگ Maharashtra State Waqf Board Meeting منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ حکومت مہاراشٹر نے اسٹیٹ وقف بورڈ دفتر میں عملے کی تقرری کو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔ اب جلد ہی ریاستی وقف بورڈ اپنے دفتر میں تقرریوں کا عمل شروع کرے گا۔ Appointment Of Staff in Maharashtra Waqf Board

اس میٹنگ Maharashtra State Waqf Board Meeting میں کئی اہم موضوع پر غور و فکر کیا گیا۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جائیدادوں Waqf Properties پر کون سے پرو جیکٹ لائیں جاسکتے ہیں؟ اور ان سے کمیونٹی کو کتنا فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے، اس پر بھی غور کیا گیا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے ایگزکیٹیو ارکان کی دو روزہ میٹنگ کا آغاز اورنگ آباد میں ہوا۔ بورڈ چیئر مین ڈاکٹر وجاہت مرزا کی صدارت میں پہلے روز کئی اہم موضوع پر غور خوض کیا گیا. Waqf Board Meeting In Aurangabad

Maharashtra State Waqf Board: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں عملے کی تقرری کو حکومت کی ہری جھنڈی

بورڈ ممبران کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے تقریباً ڈیڑ سو سے زائد عملے کی تقرری کے لیے بورڈ کو اجازت دے دی ہے، جس کے تحت اب بورڈ کا عملہ محض تیئس ارکان پر مشتمل نہیں رہے گا بلکہ جلد ہی تقرریوں کا عمل شروع کیا جائےگا۔ Maharashtra State Waqf Board اس کے علاوہ بورڈ کی تحویل میں لی گئی وقف جائیدادوں پر بننے والے پروجیکٹز پر بھی غورو فکر کیا گیا۔ امید کی جارہی ہے کہ بورڈ ارکان کی فعال سرگرمیوں کے سبب مستقبل قریب میں مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ Appointment Of Staff In The Maharashtra Waqf Board

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.