ETV Bharat / state

مالیگاؤں: ایک مکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 10:56 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع اسلام پورہ گلی نمبر 8 میں آج شام 7:15 کو شارٹ سرکٹ کے سبب ایک مکان میں آگ لگ گئی۔

short-circuit-led-to-house-fire-in-malegaon
مالیگاؤں: ایک مکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

اطلاعات کے مطابق محمد سلطان محمد صدیق نامی شخص کے گھر آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا۔

نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد سلطان نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔جس میں کم از کم دیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔

مالیگاؤں: ایک مکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

بعد ازاں اطراف کے ساکنین نے فورا فائر بریگیڈ عملہ کو اس معاملہ کی اطلاع دی۔اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ عملہ نے دو گاڑیوں کو موقع پر فورا روانہ کیا۔لیکن تب بھی آگ پر قابو پایا نہیں جاسکا۔ فائر بریگیڈ عملہ نے مزید گاڑیوں کو روانہ کیا اور اطراف کے نوجوانوں کے تعاون سے تقریبا ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔آگ کی وجہ سے دیڑھ لاکھ روپے کے ساز وسامان جل کر خاک ہوگئے۔موصولہ اطلاع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں شارٹ سرکٹ کا یہ پانچواں معاملہ ہے۔گزشتہ دنوں رمضان پورہ سنجری چوک میں آتشزدگی کے 15 مکانات متاثر ہوئے تھے۔دیوی کا ملہ، اسلام پورہ موبائیل کی دکان میں بھی شارٹ سرکٹ سے بھیانک آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔کارپوریٹر مستقیم نے متاثرین کو انتظامیہ کی جانب سے فورا معاوضہ دلوانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.