ETV Bharat / state

ممبئی: سعودی حکومت کے خلاف رضا اکیڈمی کا شدید احتجاج

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 5:05 PM IST

سعودی عرب میں سنیما گھر کھولنے کی اجازت کے خلاف مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں رضا اکیڈمی نے مینارہ مسجد کے پاس سعودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

سعودی حکومت کے خلاف احتجاج
سعودی حکومت کے خلاف احتجاج

ممبئی رضا اکیڈمی کے کارکنان نے ہاتھوں میں بینر لیے سعودی حکومت کے ذریعه سینما گھروں کو کھولنے کے فیصلے کی مخالفت کی۔ رضا اکیڈمی کے رکن مولانا خلیل نوری نے کہا کہ 'ہم سعودی حکومت کی اس پالیسی کی مخالفت کرتے ہیں جو شریعت کے خلاف ہے اور یہودیوں کی پالیسیوں سے مشابہت رکھتی ہے۔

سعودی حکومت کے خلاف احتجاج

مولانا خلیل نوری نے کہا کہ 'جُوا اور شراب سرزمین سعودی میں ہی نہیں اسلام میں ہر جگہ حرام قرار دیا گیا ہے اس کے باوجود سعودی حکومت نے اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس حرام کام کو جائز قرار دیتے ہوئے اس کی اجازت اس پاک سرزمین پر دی ہے جہاں سے اسلام ساری دنیا میں پھیلا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں سعودی حکومت نے جن ناجائز اور حرام کاموں کو یہودیوں کی طرز پر جائز قرار دیا ہے اس سے باز آجائے اور ان غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی اصلاح کرے ورنہ یہ مظاہرہ ملک گیر سطح پر ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر ہوگا۔

رضا اکیڈمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'آج سعودی ڈے ہے اس لیے ہم آج کے اس مخصوص دن پر ہی سعودی حکومت کو آگاہ کررہے ہیں کہ سعودی سرزمین پر کسی طرح کے حرام اور ناجائز کاموں کی اجازت نہ دی جائے۔ اس پاک سرزمین پر اس طرح کے کام نہ ہوں جس سے اسلام اور شریعت کی پامالی ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.