ETV Bharat / state

Mumbai Train Firing ریلوے فائرنگ معاملے میں مقتول کے اہل خانہ کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 11:21 AM IST

Updated : Aug 1, 2023, 11:43 AM IST

ممبئی جے پور ایکسپریس میں گذشتہ روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے تعینات آر پی ایف کانسٹیبل چیتن کمار نے اپنے ساتھی اے ایس آئی تکارام سمیت 4 افراد پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ Mumbai Train Firing

Etv Bharat
Etv Bharat

مقتول کے اہل خانہ کا احتجاج

ممبئی: ممبئی کے قریب جے پور ممبئی ایکسپریس ٹرین میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کے کانسٹیبل کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے تین مسلم مسافروں میں سے ایک اصغر عباس شیخ کے رشتہ داروں نے لاش کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور شام کو یہاں ایک اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ اصغر شیخ کے چھوٹے بھائی محمد امان اللہ شیخ نے کہا کہ ان کے اہل خانہ اس وقت تک لاش قبول نہیں کریں گے جب تک ریلوے معاوضے کا اعلان نہیں کرتا، لاش کو جے پور لے جانے کا انتظام نہیں کرتا اور خاندان کے ایک فرد کو نوکری کی یقین دہانی نہیں کراتا۔

محمد امان اللہ شیخ نے کہا کہ ان کے بھائی کی لاش کو میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام شتابدی اسپتال کاندیولی سے وسطی ممبئی کے جے جے اسپتال لے جایا گیا ہے اور ان کا خاندان یہی احتجاج جاری رکھے گا۔ شیخ نے کہا کہ "اس کے (اصغر شیخ) کے 12 سال سے کم عمر کے پانچ بچے ہیں لیکن ریلوے نے نہ تو ان کے لیے کسی معاوضے کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی خاندان کے کسی فرد کو نوکری دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں: ممبئی ٹرین میں آر پی ایف جوان کی فائرنگ کی ہر اینگل سے جانچ کی جا رہی ہے: مغربی ریلوے

امان اللہ شیخ نے مزید کہا کہ ریلوے نے میت کو جے پور لے جانے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم میت نہیں لے جائیں گے۔ پیر کو ممبئی جے پور ایکسپریس میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے تعینات آر پی ایف کانسٹیبل چیتن کمار نے اپنے ساتھی اے ایس آئی تکارام سمیت 4 افراد پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ملزم کانسٹیبل چیتن کو پکڑ لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم چیتن ذہنی طور پر پریشان بتایا جا رہا ہے۔

Last Updated : Aug 1, 2023, 11:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.