ETV Bharat / state

Stone Pelting in Aurangabad کراڑ پورہ تشدّد میں گولی لگنے سے ایک شخص کی موت

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 6:25 PM IST

اورنگ آباد کے کراڑ پورہ نامی علاقہ میں گزشتہ تیس مارچ کو پیش آئے فساد میں گولی لگنے سے ایک شخص کی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ آخری رسومات مونڈھا ناکہ کے علاقے کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ رام نومی کے دن کراڑ پورہ میں تشددبرپا کرنے کے الزام میں پولیس نے کئی لوگوں کو حراست میں لیاہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اورنگ آباد
اورنگ آباد

اورنگ آباد

ریاست مہارشٹر کے شہر اورنگ آباد شہر کے کراڑ پورہ کے رام مندر علاقے میں تیس مارچ کو نیم شب کے بعد دو گروپوں کے درمیان کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا،دیکھتے ہی دیکھتے موقع واردات پر بھیڑ جمع ہوگئیاور سنگ باری شروع ہوگئی۔ بھیڑ پرقابو پانے کی کوشش کی گئی،مگر قابو نہ پایاجاسکا۔بھیڑ پر قابو پانے کے لئے پہلے تو پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیاگیا ،آنسو گیس کے گولے داغے گئے، تاہم جب ہجوم زیادہ پر تشدد ہو گیا تو پولیس نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ میں شیخ منیر الدین نامی شخص کو گولی لگ گئی۔ جس وقت شیخ منیر کو گولی لگی اُس وقت شیخ منیر فیض کامپلیکس کے دروازہ پر کھڑے ہوکر باہر کا نظارہ دیکھ رہے تھے۔ کامپلیکس کی ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ کامپلیکس کے سارے دروازوں پر تالا لگاتھا، جس کی وجہ سے باہر کا کوئی شخص نہ اندر آسکتا تھا نہ اندر کوئی باہرجاسکتا تھا۔ شیخ منیر کو گولی لگنے کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا ۔زخمی شیخ منیر کا ایم جی ایم اسپتال میں علاج کیا گیا جمعرات کی شام علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ شیخ منیر الدین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گھائی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس جگہ پولیس نے گھائی انتظامیہ کو فوراً پوسٹ مارٹم کرانے کی ہدایت دی تھی، اسی مناسبت سے حج کی موجودگی میں بند کمرے میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اس وقت پولیس کے اعلیٰ افسران گھاٹی اسپتال میں موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی گھائی میں شیخ منير کے رشتہ داروں اور خیر خواہوں کے جمع ہونے کی وجہ سے پولیس کی جانب سے خصوصی احتیاط برتی گئی۔

دوپہر ڈھائی بجے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ آخری رسومات فجر کی نماز کے بعد مونڈھانا کا علاقے کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ اب لوگ شیخ منیر الدین کی موت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے شیخ منیر اپنی بلڈنگ میں ہی تھے تو پولیس نے اپنی ایف آئی آر میں شیخ منیر کا نام ملزم کے طور پر کیوں لکھا ہے۔ اور شیخ منیر کے پٹ میں گولی کیسے لگی ہے ؟۔


دوسری جانب تشددبرپا کرنے والوں کو سی سی ٹی وی کی مدد سے پکڑا جا رہا ہے۔ پولیس نے اب تک دس لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور انہیں کورٹ میں پیش کیا۔

مزید پڑھیں:Stone Pelting in Aurangabad اورنگ آباد کے اوہر گاؤں میں ہنگامہ اور پتھراؤ، متعدد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.