ETV Bharat / state

مسلم نوجوانوں کی معاشی، سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے مارٹی ادارہ قائم کیا جائے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 3:46 PM IST

اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک ایک روزہ بھوک ہڑتال کر کے نوجوانوں نے احتجاج کیا، ان احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ریاست بھر کے مسلم نوجوانوں کی معاشی، سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے مارٹی ادارہ قائم کیا جائے۔ Muslim Youth Demand For MARTI

مسلم نوجوانوں کی معاشی، سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے مارٹی ادارہ قائم کیا جائے
مسلم نوجوانوں کی معاشی، سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے مارٹی ادارہ قائم کیا جائے

مارٹی ادارہ قائم کیا جائے

اورنگ آباد:مسلم اقلیت کو دیگر برادریوں کے شانہ بشانہ کھڑا کرنے اور مسلم نوجوانوں کی معاشی، سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے آئندہ مہاراشٹر سرمائی اجلاس میں ریاستی حکومت مولانا آزاد ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (مارٹی) ادارہ کے قیام کا فیصلہ کرے۔

اس مطالبہ کیلئے مارٹی ایکشن کمیٹی کی جانب سے صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک ڈویژنل کمشنر دفتر کے رو برو ایک روزہ بھوک ہڑتال کے لیے بیٹھے جس میں اورنگ اباد کے نامور شخصیتوں نے بھی حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس دوران مارٹی ایکشن کمیٹی کے صدر اظہر پٹھان نے سماجی انصاف کی وزارت مہاراشٹر ریاستی حکومت کا ایک اہم محکمہ ہے۔

اس محکمے کے تحت مہاراشٹر حکومت نے او بی سی، ایس سی، این ٹی اور دیگر کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور نوجوانوں کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے بارٹی، سارتھی مہاجوتی جیسے مختلف خود مختار ادارے قائم کیے ہیں۔جو آئی ٹی آئی ٹریننگ، پولیس سے لے کر پائلٹ ٹریننگ، یو پی ایس سی، ایم پی ایس سی، بینکنگ اور کئی مسابقتی امتحانات، پی ایچ ڈی، پچاس سے زیادہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیمیں ان اداروں کو دی جاتی ہے۔اقلیتی وزیر عبدالستار نے 14 اگست 2023 کو جالنا میں اقلیتوں کے ایک پروگرام میں مارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حکومت کی وابستگی ظاہر کی تھی۔
۔اورنگ آباد میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد، ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے قافلے کو روکا اور مارٹی کے ذمہ دار ازر پٹھان سے بات کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ ’’میں تمھارا یہ کام کر دونگا۔


ریاست کے نائب وزیراعلی اجیت پوار کی صدارت میں اقلیتی برادری کے مسائل پر ایک میٹنگ میں مارٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ریاست کے کئی ایم ایل ایز نے قانون ساز کونسل میں MARTI کے قیام کے بارے میں سوالات اٹھائے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الخیر بیت المال کریڈٹ سوسائٹی کے نام پر آن لائن فراڈ۔

ریاست کے کچھ وزراء نے حکومت سے مارٹی قائم کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔ ان تمام عملی پیش رفت کے پیش نظر، کمیٹی مہاراشٹر حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ آنے والے ونٹر اجلاس میں مولانا آزاد ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (MARTI) کو ایک خود مختار ادارہ کے طور پر قائم کرنے کا فوری اعلان کرے۔اس ایک روزہ بھوک ہڑتال میں شہر کے اقلیتی سماج کی مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شامل ہو کے اس تحریک میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.