ETV Bharat / state

Muslim Nomainda council اورنگ آباد میں پی ایف آئی کے چار رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 12:13 PM IST

اورنگ آباد میں مسلم کونسل نے پاولرفرنٹ آف انڈیا کے چار رہنماوں کی گرفتاری پر کڑی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گرفتار افراد کو بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کے پاس کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے۔Muslim Nomainda council

اورنگ آباد میں پی ایف آئی کے چار رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج
اورنگ آباد میں پی ایف آئی کے چار رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

ملک کی مختلف ریاستوں میں پی ایف آئی کے سینکڑوں کارکنان کو این آئی اے اور اے ٹی ایس نے اپنی گرفت میں لیا ہے ۔پی ایف آئی کے کارکنان پر ٹیرر فنڈنگ، ملک کا امن خراب کرنا اور مختلف الزامات عائد کئے گئے ہیں۔پی ایف آئی کے کارکنان کے خلاف کارروائی پر مسلم تنظیموں نے کڑی مذمت کی ہے ۔Muslim Nomainda council Condemn PFI members Arrested

اورنگ آباد میں پی ایف آئی کے چار رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

اورنگ آباد میں مسلم نمائندہ کونسل کے ذمہ دار ضیاء الدین صدیقی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد میں پی ایف آئی کے چار کارکنان پر کارروائی ہوئی ہے۔ وہ بے بنیاد ہے۔ ان کارکنان پر جو دفعات عائد کئے گئے وہ بے بنیاد ہیں۔ممبئی اے ٹی ایس کے پاس ان کے خلاف کیا پختہ ثبوت ہے۔اس کا خلاصہ کرنا چاہئے۔

مسلم نمائندہ کونسل کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ حکومت اس طرح کے قانون کا غلط استعمال کر رہی ہے۔بے گناہوں پر بلاوجہ دفعات عائد کئے جارہے ہیں۔ اگر ان لوگوں نے کوئی گناہ کیا ہے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے مگر انہیں دہشت گرد نہیں کہا جا سکتا۔ ان پر یو اے پی اے قانون نافذ کرنا بالکل غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kerala Bandh پی ایف آئی کے کیرالہ بند کے دوران 170 گرفتار

ضیاء الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے دو طرح کا قانون پیش کیا جا رہا ہے۔ نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد بھی اسے گرفتار نہیں کیا گیا اور دوسری طرف کوئی ایف آئی آر نہیں ہونے کے باوجود پی ایف آئی کے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔Muslim Nomainda council Condemn PFI members Arrested

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.