ETV Bharat / state

ممبئی: محرم کا جلوس پولیس کی نگرانی میں نکالا گیا

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 9:47 PM IST

ممبئی میں یوم عاشورہ کے موقع پر پولیس کی نگرانی میں زینبیہ امام باڑا سے جلوس نکالا گیا، اور کورونا کے خاتمے کو لیکر دعائیں بھی کی گئی۔

ممبئی: محرم کا جلوس پولیس کی نگرانی میں نکالا گیا
ممبئی: محرم کا جلوس پولیس کی نگرانی میں نکالا گیا

ممبئی: یوم عاشورہ کے موقع پر آج پولیس کی نگرانی میں ممبئی کے زینبیہ امام باڑا سے جلوس اپنی سابقہ روایت کے مطابق نکالا گیا۔

اس دوران عاشورہ کی مجلسوں سے خطاب کرنے والے لکھنؤ کے عالم دین مولانا یعسوب عبّاس نے کہا کہ 'حکومت کے ذریعے بنائی گئی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے، مولانا نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ لاکھوں کا جلوس والا مجمع محض کچھ لوگوں تک محدود کر دیا جائے گا، اُنہوں نے ملک سے کورونا کے خاتمے کو لیکر دعائیں بھی کی۔

ویڈیو

جلوس میں عقیدت مندوں کا ہجوم نہ ہو اس لیے علاقے میں دوکانوں اور بازاروں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا، ممبئی کے جے جے مارگ اور پایدھونی تھانے کے پولیس افسران کو تعینات کیا گیا تھا، تاکہ ٹرک کے ہمراہ جلوس میں کوئی شامل نہیں ہوسکے۔ عقیدت مندوں نے شامل ہونے کی کوشش بھی کی، لیکن پولیس بھاری بندوبست کے درمیان وہ شامل نہٰن ہوسکے۔ حالانکہ ممبئی پولیس نے احتیاط کے طور پر خود ویڈیو گرافی کر رہی تھی۔

مزید پڑھین:
یوم عاشورہ : اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

واضح رہے کہ کووڈ قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے جلوس پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد ممبئی ہائی کورٹ میں اہل تشعیو کی جانب سے ارضی داخل کی گئ، عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کورٹ نے جلوس میں سات ٹرک کی اجازت دی اور ٹرکوں پر سات علم تابوت اور تعزیہ رکھنے کے لئے کہا، جو لوگ اس جلوس میں شامل تھے اُن کی نام کی فہرست ممبئی پولیس نے پہلے ہی حاصل کر لی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.