ETV Bharat / state

Mr. Malegaon Saquib Shafeeque: مسٹر مالیگاؤں باڈی بلڈر ثاقب شفیق بنے فٹنس ماڈل

author img

By

Published : Feb 19, 2022, 4:55 PM IST

Updated : Feb 19, 2022, 7:23 PM IST

باڈی بلڈنگ کرنا آج کے نوجوانوں کا محبوب مشغلہ بنتا جارہا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے باڈی بلڈنگ کرنے والے سخت محنت کے ساتھ ساتھ بھاری بھرکم اور زیادہ غذا کا استعمال کرتے ہیں۔

باڈی بلڈر ثاقب شفیق
باڈی بلڈر ثاقب شفیق

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں صحت اور فٹنس کے بارے میں شعور تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر میں ایک سے بڑھ کر ایک باڈی بلڈر سامنے آرہے ہیں۔ Malegaon Bodybuilder جن میں نوجوان باڈی بلڈر 'ثاقب شیخ شفیق' کا نام سرفہرست ہے۔

باڈی بلڈر ثاقب شفیق

مسلسل جدوجہد کامیابی کی کنجی ہوتی ہے۔ ان باتوں کو اپنے عمل کے پیمانے میں سچ ثابت کرنے والے 26 برس کے باڈی بلڈر ثاقب شفیق نے حال ہی میں 'مسٹر مالیگاؤں' کا خطاب حاصل کیا ہے۔ Mr. Malegaon Saquib Shafeeque

اس تعلق سے ثاقب شفیق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے اچھی صحت اور تندرستی کے لیے 17 برس کی عمر سے جِم کرنا شروع کر دیا تھا۔ پھر اپنے مامو اعجاز خان کی رہنمائی میں سنہ 2016 سے باڈی بلڈنگ کی شروعات کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ شہر و بیرون شہروں کے اب تک تقریباً 50 سے زائد باڈی بلڈنگ مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ باڈی بلڈنگ میں سخت محنت کے ساتھ ساتھ مقوی غذا اور ڈائٹ کنٹرول کرنا لازمی ہوتا ہے جوکہ کافی مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر نوجوان باڈی بلڈر بننے کے جنون میں اسٹیروئیڈ وغیرہ استعمال کرتے ہے جس کے اثرات صحت کے لیے کافی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

ثاقب شفیق نے مستقبل کے عزائم سے متعلق کہا کہ وہ عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں اور وہ کامیابی کے لیے بہت پُرامید رہتے ہیں۔

ثاقب کے کوچ نے بتایا کہ شروعات کے دنوں میں ان میں بہت سی خامیاں تھیں جسے دور کرنے میں کافی وقت لگا۔ انہوں نے کہا کہ ثاقب بہت محنتی ہے اس لیے وہ آج نوجوانوں میں فٹنس ماڈل کے طور پر مقبول ہیں۔

Last Updated :Feb 19, 2022, 7:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.