ETV Bharat / state

Love Jihad Allegation In Ranchi رانچی میں واقع یش ماڈلنگ کمپنی کے مالک پر مبینہ لو جہاد کا الزام

author img

By

Published : May 31, 2023, 7:39 PM IST

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں واقع یش ماڈلنگ کمپنی کے مالک پر لو جہاد کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ الزام کسی اور نے نہیں بلکہ اس لڑکی نے لگایا ہے جو یہاں ماڈلنگ کی ٹریننگ لینے آئی تھی۔ دراصل بہار کی رہنے والی مانوی راج جھارکھنڈ کے شہر رانچی آئی تھی تاکہ وہ ماڈلنگ میں خود کو تیار کر سکے اور ایک بہترین ماڈل بن سکے۔۔۔ پوری خبر پڑھیں۔

رانچی میں واقع یش ماڈلنگ کمپنی کے مالک پر مبینہ لو جہاد کا الزام
رانچی میں واقع یش ماڈلنگ کمپنی کے مالک پر مبینہ لو جہاد کا الزام

رانچی میں واقع یش ماڈلنگ کمپنی کے مالک پر مبینہ لو جہاد کا الزام

ممبئی: بہار کی ایک ماڈل نے رانچی میں گرومنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک پر لو جہاد کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ کے مطابق 'ملزم نے پہلے اس کا نام یش بتا کر اس سے ملاقات کی۔ جب اسے اس کا اصل نام تنویر خان معلوم ہوا تو اس نے انسٹی ٹیوٹ کے مالک سے خود کو دور کرنا شروع کر دیا تب سے تنویر اسے مسلسل بلیک میل کر رہا ہے۔' اس معاملے میں ممبئی پولیس کے ڈی سی پی کے کے اپادھیائے نے کہا کہ ہم نے متاثرہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ معاملہ چونکہ رانچی کا ہے۔ اس لئے ہم نے کیس کو جانچ کے لئے وہاں بھیج دیا ہے۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں ریپ کیس درج کیا ہے جبکہ مبینہ لو جہاد کو لیکر نہ تو پولیس نے کوئی بات کہی اور نہ ہی اس تعلق سے کسی دفعات کا اضافہ کیا۔

متاثرہ کے مطابق 'اس نے رانچی میں ایک گرومنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا۔ اس انسٹیوٹ کے مالک نے جب مانوی کو دیکھا تو وہ اسے پسند کرنے لگا۔دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہو گئی لیکن انسٹی ٹیوٹ کے مالک کے ذہن میں کچھ اور ہی چل رہا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ دوستی کا یہ رشتہ مزید آگے بڑھے۔' مانوی کے مطابق 'وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ اس کے لیے اس نے مانوی کو پرپوز کیا تب ہی مانوی کو معلوم ہوا کہ وہ جس شخص کو دوست سمجھ رہی ہے اس نے اس سے جھوٹ بولا ہے۔ دراصل انسٹی ٹیوٹ کے مالک نے اپنا نام یش بتایا۔ جبکہ اس کا اصل نام تنویر اختر خان ہے جب متاثرہ کو یہ سب معلوم ہوا تو اس نے اس سے دوستی توڑ دی۔'

لڑکی کا الزام ہے کہ 'تنویر کو یہ بات پسند نہیں آئی، اب اس نے اس پر شادی اور مذہب تبدیل کرنے کے لیے مزید دباؤ ڈالنا شروع کر دیا لیکن مانوی اس سے پہلے ہی دوستی توڑ چکی تھی۔ اس لیے اس نے تنویر کی تجویز کو ٹھکرا دیا۔ پھر بات الزام تراشی تک پہنچ گئی۔ تنویر نے مانوی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا دراصل اس کے پاس مانوی کی کچھ ذاتی تصاویر تھیں۔ اس نے انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے شادی کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔'

مانوی کے مطابق 'اس سے تنگ آکر رانچی شہر چھوڑ دیا۔ وہ ممبئی شفٹ ہو گئی لیکن یکطرفہ محبت میں پاگل تنویر نے یہاں بھی اُن کا پیچھا نہیں چھوڑا وہ دھمکیاں دیتا رہا۔ جس کے بعد مانوی پریشان ہوگئی اور تنویر کے خلاف ورسووا تھانے میں مقدمہ درج کرایا۔' متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی رانچی میں گرومنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالک تنویر خان سے دوستی تھی۔ پہلی ملاقات میں تنویر نے اپنا نام یش بتایا لیکن بعد میں اسے معلوم ہوا کہ اس کا اصل نام یش نہیں بلکہ تنویر ہے۔ وہیں ملزم تنویر اختر نے کہا کہ یہ پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔ ان کے اچھے تعلقات تھے۔ متاثرہ نے ان کی برہنہ تصویر وائرل کی ہے۔ یہ سکسیس ہونے کے لیے شارٹ كٹ راستہ اختیار کرنا چاہتی ہیں۔ یہ سب کچھ ایک اسکینڈل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bombay HC on love Jihad بامبے ہائی کورٹ نے لو جہاد کے دعوے کو مسترد کر دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.