ETV Bharat / state

OBC And Maratha Reservation او بی سی اور مراٹھا برادری ریزرویشن کیلئے آمنے سامنے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 2:32 PM IST

او بی سی میں مراٹھا ریزرویشن کو شامل کرنے پر وزیر چھگن بھجبل نے ایک بار پھر کہا کہ حکومت کو مراٹھا برادری کو الگ ریزرویشن دینا چاہیے۔ ورنہ او بی سی ریزرویشن ختم ہو جائے گا۔

او بی سی اور مراٹھا ریزرویشن کو لے کر آمنے سامنے

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں وزیر چھگن بھجبل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مراٹھا ریزرویشن کو لے کر ریاست میں جس طرح کی صورتحال ہے وہ انتہائی قریب ہے کئی مقامات پر آگزنی کی گئی۔ چھگن بھجبل نے کہا کہ او بی سی میں 375 ذاتیں ہیں اور انہیں 27 فیصد ریزرویشن دیا گیا ہے۔ اگر مراٹھا بھی اس 27 فیصد میں آتے ہیں تو او بی سی کو دیے جانے والے ریزرویشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس لیے مراٹھوں کو الگ ریزرویشن دیا جائے۔

مراٹھا ریزرویشن کے لیے لڑنے والے منوج جارنگے پاٹل پر چھگن بھجبل نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مراٹھا ریزرویشن کے لیے احتجاج پر بیٹھے ہیں اور کچھ لوگ لیڈروں کے گھر جلا رہے ہیں اور آگزنی کر رہے ہیں، جس وقت بیڑ میں تشدد ہو رہا تھا، پولیس بھی کچھ نہیں کر سکتی تھی کیونکہ پولیس کو معلوم تھا کہ اگر کوئی کارروائی ہوئی تو حکومت پولیس کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔ یہی وجہ ہے کہ جب لیڈران کے گھر جل رہے تھے تو پولیس موقع پر موجود تھی لیکن پولیس کچھ نہیں کر سکی۔

وزیر چھگن بھجبل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مراٹھا ریزرویشن کے لیے جو کچھ بھی کر رہی ہے وہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے، اور حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ او بی سی بھی اُنکا ووٹر ہیں، چھگن بھجبل نے ریاستی حکومت کو خبردار کیا ہے کے او بی سی میں مراٹھاوں کو ریزرویشن دیا جاتا ہے تو ریزرویشن دینے والوں لیڈر ان کو اقتدار سے باہر کیا جائے گا۔ جہاں چھگن بھجبل مراٹھا ریزرویشن کو او بی سی میں شامل کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں، وہیں مراٹھا ریزرویشن کے لیے لڑ رہے منوج جارنگے پاٹل کہتے ہیں کہ ہم آخری سانس تک مراٹھا ریزرویشن کے لیے لڑتے رہیں گے، چاہے حکومتی لیڈر مراٹھا سماج پر کوئی بھی تبصرہ کریں۔ ہم پرامن طریقے سے اپنا حق لے کر رہیں گے، اور ہم کسی تشدد کے حامی نہیں ہیں اور حکومت ان رہنماؤں کی مدد کرے جن کے گھر جلائے گئے ہیں، ہم تشدد کے حامی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rohit Pawar Reaction 'بیڑ میں منصوبہ بند طریقے سے مراٹھا ریزرویشن پر فساد کیا گیا'

مراٹھا ریزرویشن کے لیے دھرنے پر بیٹھنےوالےریزرویشن کو لے کر ایک بار پھر مراٹھا اور او بی سی ایک دوسرے کے مقابل آگئے ہیں، لیکن اب ریاستی حکومت ریزرویشن کے معاملے کو لے کر کیا اقدامات اٹھاتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائیں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.