ETV Bharat / state

Tushar Gandhi نفرت کے بیچ محبت کا پیغام گھر گھر تک عام کرنا ہوگا: تشار گاندھی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 9:58 PM IST

ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں غیر سرکاری تنظیم وزڈم فاؤنڈیشن کی جانب سے معاشرے ہر طبقے سے وابستہ افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ممبئی کے اسلام جمخانہ میں منعقد اس پروگرام میں ہر سماج ہر طبقے سے وابستہ افراد کا مدعو کیا گیا تھا۔ Message of Love must be spread: Tushar Gandhi

نفرت کے بیچ محبت کا پیغام گھر گھر تک عام کرنا ہوگا: تشار گاندھی
نفرت کے بیچ محبت کا پیغام گھر گھر تک عام کرنا ہوگا: تشار گاندھی

نفرت کے بیچ محبت کا پیغام گھر گھر تک عام کرنا ہوگا: تشار گاندھی

ممبئی: ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں غیر سرکاری تنظیم وزڈم فاؤنڈیشن کی جانب سے معاشرے ہر طبقے سے وابستہ افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ممبئی کے اسلام جمخانہ میں منعقد اس پروگرام میں ہر سماج ہر طبقے سے وابستہ افراد کا مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ معاشرے میں نفرت کے بیچ محبت کیسے قائم کریں اس پر وہ اظہار خيال کریں۔ گاندھی جی کے پڑ پوتے تشار گاندھی نے کہا کہ ملک میں نفرت کی سیاست جاری ہے اس ملک کو نفرت سے بچنے کے لیے ہمیں اس طرح سے ایک پلیٹفارم پر ایک دوسرے کو سمجھنا ہوگا اور نفرت کے بیچ محبت کا اخوت کا پیغام اس معاشرے میں عام کرنا ہوگا ہمیں یہاں سے باہر نکلنا ہوگا اور محبت کا یہ پیغام گھر گھر پہچانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Namaz Istisqa Offer مالیگاؤں میں تین روزہ نماز استسقاء کا اہتمام


غیر سرکاری تنظیم کی سربراہ زینت شوکت علی نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں ہمیں اپنی سوچ کو مثبت بنانا ہوگا جیسے آج ہم ہر طبقے سے وابستہ افراد کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں۔ اگر ہم اپنی سوچ کو اسی مثبت سوچ سے آگے بڑھانے کئی کوشش کرینگے تو ہمیں یقیننا کامیابی ملےگی۔ اس موقع پر معاشرے کے ہر شعبے سے وابستہ افراد کی موجودگی رہی ہر ایک کہ یہی کوشش رہی کہ وہ نفرت کے بیچ محبت کا پیغام کیسے عام کریں تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.