ETV Bharat / state

مالیگاؤں: پر امن احتجاج میں لاکھوں کا اژدھام

author img

By

Published : Dec 19, 2019, 3:37 PM IST

Updated : Dec 19, 2019, 4:59 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پانچ لاکھ سے بھی زائد عوام الناس نے ریلی اور جلسہ کی شکل میں کاروبار بند کر کے سڑکوں پر نکل کر تاریخی احتجاج درج کیا۔

مالیگاؤں: پر امن احتجاج میں لاکھوں کا اژدھام
مالیگاؤں: پر امن احتجاج میں لاکھوں کا اژدھام

دستور ہند بچاو کمیٹی کے کنوینر سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا عمرین محضوظ رحمانی نے شہیدوں کی یادگار قدوائی روڈ پر دوپہر ایک بجے عوام سے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قانون کو ختم کرے۔ مولانا نے تمام سیاسی، سماجی، ملی فلاحی تنظیموں کے افراد کے علاوہ برادران وطن کے نمائندہ افراد کا احتجاج میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سب سے پہلے قائد مجلس اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں بل کی نقل کو پھاڑ کر احتجاج کیا تھا۔ آج ہم اس قانون کو رد کرتے اور حکومت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں یہ قانون نا قابل قبول ہے۔

معروف سرجن ڈاکٹر سعید فارانی نے اس موقع پر کہا کہ دستور ہند ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے اگر اسے توڑ دیا جائے تو پورا ملک ٹوٹ جائے گا۔ دستور ہند اس ملک میں سبھی دھرم اور ذاتی کے پوروں کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے۔

پروگرام کے اخیر میں دستور ہند بچاو کمیٹی کی جانب سے پرانت آفیسر کو ایک مطالباتی میمورنڈم دیا گیا۔ اس موقع پر سابق مئیر شیخ رشید، صوفی غلام رسول قادری، مستقیم ڈگنیٹی اور شہر کی مختلف سرکردہ شخضیات نے شرکت کی۔ پولس کے سخت بندوبست میں ریلی اور جلسہ کا پر امن اختتام ہوا۔

Intro:ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پانچ لاکھ سے بھی زائد عوام الناس نے ریلی اور جلسہ کی شکل میں کاروبار بند کر کے سڑکوں پر نکل کر تاریخی احتجاج درج کیا۔

دستور ہند بچاو کمیٹی کے کنوینر سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا عمرین محضوظ رحمانی نے شہیدوں کی یادگار قدوائی روڈ پر دوپہر ایک بجے عوام سے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قانون کو ختم کرے۔ مولانا نے تمام سیاسی، سماجی، ملی فلاحی تنظیموں کے افراد کے علاوہ برادران وطن کے نمائندہ افراد کا احتجاج میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سب سے پہلے قائد مجلس اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں بل کی نقل کو پھاڑ کر احتجاج کیا تھا۔ آج ہم اس قانون کو رد کرتے اور حکومت کو یہ بتلانا دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں یہ قانون نا قابل قبول ہے۔

معروف سرجن ڈاکٹر سعید فارانی نے اس موقع پر کہا کہ دستور ہند ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے اگر اسے توڑ دیا جائے تو پورا ملک ٹوٹ جائے گا۔ دستور ہند اس ملک میں سبھی دھرم اور ذاتی کے پوروں کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے۔

پروگرام کے اخیر میں دستور ہند بچاو کمیٹی کی جانب سے پرانت آفیسر کو ایک مطالباتی میمورنڈم دیا گیا۔ اس موقع پر سابق مئیر شیخ رشید، صوفی غلام رسول قادری، مستقیم ڈگنیٹی اور شہر کی مختلف سرکردہ شخضیات نے شرکت کی۔ پولس کے سخت بندوبست میں ریلی اور جلسہ کا پر امن اختتام ہوا۔

Body:۔۔

Conclusion:۔۔۔
Last Updated : Dec 19, 2019, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.