ETV Bharat / state

Maharashtra State Waqf Board مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ بھرتی امتحان ملتوی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 7:42 PM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایم بی تحصیلدار نے آج ایک مکتوب جاری کر کے مطلع کیا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں مختلف آسامیوں کے لیے ہونے والے بھرتی امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امیدواروں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے۔

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ بھرتی امتحان ملتوی
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ بھرتی امتحان ملتوی

اورنگ آباد:مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں مختلف آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ واضح ہو کہ وقف بورڈ کے مختلف عہدوں کو بھرنے کیلئے گذشتہ اگست میں اشتہار جاری کیا گیا تھا۔ مذکورہ اشتہار کے مطابق خالی آسامیوں پر امیدواروں کے انتخاب کیلئے آئندہ 4 اور 5 نومبر ( سنیچر اور اتوار ) کو امتحانات منعقد کیے گئے تھے۔

تاہم ریاست بھر میں جاری مراٹھا ریزرویشن مظاہروں کی وجہ سے ریاست کے کچھ حصوں میں کرفیو جیسے حالات تھے۔ کچھ اضلاع میں آمد و رفت کے ذرائع بند کر دیئے گئے ہیں، ساتھ ہی انٹرنیٹ خدمات بھی بند کر دی گئی ہیں۔

لہذا امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو در پیش ممکنہ مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ، مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ انتظامیہ نے 4 اور 5 نومبر کو منعقدہ امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مذکورہ امتحان کی تبدیل شد یه تاریخ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی ویب سائٹس جلد ہے اعلان کیا جائے گا۔مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں مختلف آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے امتحانات ملتوی کرنے کی خبر مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایم بی تاشیلدار کے دستخط سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یونانی دواؤں کے لیے ہمیں اپنا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر ظہیر احمد

واضح ہے کہ وقف ملازمین کی بھرتی کا عمل کئی سالوں سے چل رہا تھا اب جا کے تقورورت پر عمل شروع ہو گیا ہے۔ وقف بورڈ نے کل 60 آسامیوں کے لیے 5 اگست سے 4 ستمبر 2023 تک امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس میں ضلع وقف افسر اسپر نٹنڈنٹ کی 25، جونیئر کلرک کی 31، اسٹائلسٹ کی 1، جونیئر انجینئر کی 1 لیگل اسٹنٹ کی 2 جیسی کل 60 آسامیوں کے لیے تحریری امتحان 4 اور 5 نومبر کو ہونا تھا۔ جس کا امیدوار ابھی تک انتظار کر رہے ہیں۔https://mahawakf.comhttps://mdd.maharashtra.gov.in https://mahawaqf.maharashtra.gov.in

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.