ETV Bharat / state

Agro Processing Industries مراٹھواڑہ ڈویژن میں ایگرو پروسیسنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ تیار:دھننجے منڈے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 8:38 PM IST

مراٹھواڑہ ڈویژن میں ایگرو پروسیسنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے  منصوبہ تیار:دھننجے منڈے
مراٹھواڑہ ڈویژن میں ایگرو پروسیسنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ تیار:دھننجے منڈے

ریاستی وزیر دھننجے منڈے نے کہاکہ مہاراشٹر میں کھیتی باڑی اور اس سے جڑے اگرو انڈسٹریز کو فروغ دینے کے لئے حکومت سنجیدہ ہے اور اسی مقصد کے تحت ریاست میں جلد ہی ایگرو پروسیسنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ممبئی: وزیر زراعت دھننجے منڈے نے ہدایت دی کہ مہاراشٹر ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے مراٹھواڑہ ڈویژن میں ایگرو پروسیسنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے ایک اسکیم تیار کی جائے۔

مہاراشٹر ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ سہیادری گیسٹ ہاؤس میں وزیر زراعت اور کارپوریشن کے چیئرمین دھننجے منڈے کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر محکمہ زراعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری انوپ کمار، کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر منگیش گونداوالے اور جنرل منیجر سوجیت پاٹل، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان موجود تھے۔بات چیت کے بعد مہاراشٹر ایگریکلچرل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مالی برس 2022-23 کے کھاتوں کو منظوری دی گئی۔

مراٹھواڑہ میں سویا بین، اور دیگر زرعی اور پھلوں کی پروسیسنگ صنعتوں کی توسیع کے بہت زیادہ امکانات ہیں اور اس کا تفصیلی مطالعہ کیا جانا چاہیے اور ایک منصوبہ تیار کیا جانا چاہیے۔ دھننجے منڈے نے یہ بھی ہدایت دی کہ کارپوریشن کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:Social Media Post Controversy ستارہ کی عوام سے اقلیتی امور کے وزیر عبدالستار کی اپیل

ریاستی وزیر دھننجے منڈے نے کہاکہ مہاراشٹر میں کھیتی باڑی اور اس سے جڑے اگرو انڈسٹریز کو فروغ دینے کے لئے حکومت سنجیدہ ہے اور اسی مقصد کے تحت ریاست میں جلد ہی ایگرو پروسیسنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.