ETV Bharat / state

Maharashtra records 5455 Covid cases: مہاراشٹرا میں کورونا کے مزید 5455 نئے کیسز، 63 اموات

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 2:13 PM IST

مہاراشٹرا میں کورونا کے مزید 5455 نئے کیسز، 63 اموات
مہاراشٹرا میں کورونا کے مزید 5455 نئے کیسز، 63 اموات

مہاراشٹر میں 63 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,43,355 تک پہنچ گئی ہے۔ Maharashtra cases drop by 15%, but deaths rise to 63 خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 403 نئے کیسز سامنے آئے ہیں-

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 403 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور سات مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مہاراشٹر بھر میں کورونا کے 5,455 نئے کیسز کی تصدیق کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 78,35,088 ہوگئی۔ Maharashtra records 5,455 new COVID-19 cases

ریاست میں 63 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,43,355 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسی عرصے کے دوران 14 ہزار 635 مریض صحت یاب ہونے سے اب تک شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 76 لاکھ 26 ہزار 868 ہو گئی ہے۔ یہاں صحت یابی کی شرح 97.34 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی موت


اس وقت ریاست میں کورونا وائرس کے 60,902 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ساتھ ہی اس ریاست میں اومیکرون کے 76 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اس ویرینٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد 3,531 ہو گئی ہے، جن میں سے 2353 افراد اس مرض کو شکست دے چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.