ETV Bharat / state

Minister Abdul Sattar Welcome In Jeddah جدہ میں مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبد الستار کا استقبال

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 8:44 PM IST

جدہ میں مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبد الستار کا استقبال
جدہ میں مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبد الستار کا استقبال

سعودی عرب کی مقدس سرزمین پر عمرہ کرنے گئے مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبد الستار کا جدہ میں مقیم اور نگ آباد کے شہریوں کی تنظیم اورنگ آباد ایسوسی ایشن آف جدہ کی جانب سے شایان شان استقبال کیا گیا Minister Abdul Sattar Welcome In Jeddah

جدہ میں مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبد الستار کا استقبال

اور نگ آباد: سعودی عرب کی مقدس سرزمین پر عمرہ کرنے گئے مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبد الستار کا جدہ میں مقیم اور نگ آباد کے مقامی شہریوں کی تنظیم اورنگ آباد ایسوسی ایشن آف جدہ کی جانب شایان شان استقبال کیا گیا۔

جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں وزیر موصوف کا شاندار استقبالیہ پروگرام کیا گیا۔ اس استقبالیہ پروگرام میں عرب نیوز کے ڈپٹی منیجنگ ایڈیٹر سراج وہاب نے اپنے منفرد انداز میں اس پروگرام میں نظامت کی خدمات انجام دیں حارث بیابانی نے تلاوت کلام پاک سے اس استقبالیہ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

استقبالیہ پروگرام کے صدر ڈاکٹر سمیر سوداگر نے وزیر زراعت عبدالستار کو عمرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور نگ آباد ایسوسی ایشن جدہ کے اغراض و مقاصد اور اس سے منسلک فلاحی تنظیم کی کارکردگی سے عبدالستار کو مطلع کیا۔ 2014 میں قائم ہوئی اور نگ آباد ایسوسی ایشن جدہ اس تنظیم نے اورنگ آباد سے ارض مقدسہ آنے والے سیاسی سماجی اور دینی شخصیات کے اعزاز میں ہمیشہ ہی تہنیتی جلسے منعقد کرتی ہے ساتھ ہی ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر اکرم نے وزیر موصوف کی سیاسی بہتر کار کردگی پر روشنی ڈالی اور ان کے سماجی خدمات کے کاموں کو سراہا۔

جدہ کی ہر دل عزیز شخصیت عمر خلیل اور بھائی افسر حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا سید عمران احمد، انجینئر ، طبا انیس ، بیٹی اسیری اور سراج وہاب نے عبدالستار کو گلدستہ شال اور روایتی عربی بشت پیش کی۔ عبدالستار نے اپنے مخصوص انداز میں تقریر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں خاموشی سے عمرہ کے لئے اورنگ آباد سے نکلا تھا لیکن میری عمرہ کو جانے کی خبر عام ہونے کی وجہ سے تمام بھائیوں کو اس کا علم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Anjuman I Islam Mumbai انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی مہاراشٹر گورو ایوارڈ سے سرفراز

انہوں نے حاضرین مجلس کو محفوظ کیا اور تنظیم کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ اجمل حسین نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا AAJ کے تمام ممبران نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور تعاون کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.