ETV Bharat / state

Family First Guidance Centre at Jamia Masjid Mumbai: جامع مسجد ممبئی میں فیملی فرسٹ مرکز کا افتتاح

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 11:52 AM IST

Family First Guidance Centre at Jamia Masjid Mumbai
Family First Guidance Centre at Jamia Masjid Mumbai

اپنے بیان میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ مسجد نبوی صرف نماز کے لیے مختص نہیں تھی بلکہ وہاں مدرسہ بھی تھا جہاں درس وتدریس کا کام ہوتا تھا۔ counseling center at Jamia Masjid

ممبئی: جامع مسجد ممبئی میں فیملی فرسٹ نام کے اس مرکز کا افتتاح گزشتہ روز مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے بدست عمل میں آیا۔ اس موقع پر جامع مسجد کے ذمہ داران کی موجودگی رہی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ اس مرکز کو قائم کرنے کا مقصد ہے معاشرے میں ایسے مسائل جن کا شریعت کی روشنی میں حل نکالا جائے گا۔ Jamia Masjid Mumbai opens counseling center

: جامع مسجد ممبئی میں فیملی فرسٹ مرکز کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ مساجد میں اسے قائم کرنے کے پیچھے کا مقصد یہ ہے کہ اب لوگوں کو یہ جاننا ہوگا کہ مساجد صرف نماز کے لیے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ گھریلو جھگڑے، مالی نقصانات، قرض کی ادائیگی، وصیت، میراث، نفسیاتی مسائل کا یہاں حل نکالا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے معاشرے کا وہ طبقہ جو اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے پولیس تھانوں یا عدالتوں کا چکر کاٹتا ہے وہ اس سے بچ سکتا ہے۔ counseling center to strengthen family ties

اپنے بیان میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ مسجد نبوی صرف نماز کے لیے مختص نہیں تھی بلکہ وہاں مدرسہ بھی تھا جہاں درس تدریس کا کام ہوتا تھا۔ مسجد نبوی کا چبوترہ جہاں صفہ تھا وہاں پر صحابیوں کے لیے رکنے کا انتظام کیا گیا تھا لیکن ان کی تعلیم مسجد نبوی میں ہوتی تھی اس تعلیم میں ہر عمر کے لوگ شامل تھے۔ مسجد نبوی میں عدالت کا کام بھی ہوتا تھا سارے معاملے اور اہم فیصلے انکی سماعت مسجد نبوی میں ہوتی تھی۔ مسجد میں مسلمان جھوٹ بولنے سے گریز کریگا اس لیے یہاں اہم معاملوں کی سنوائی ہوتی تھی، حضرت محمدﷺ کے زمانے میں مسجد کو مسافر خانہ کا بھی کام لیا جاتا تھا لیکن دین کی غرض سے ہی لوگ یہاں آکر ٹھہرتے تھے۔Family First Guidance Centre

انہوں نے کہا 'مساجد صرف عبادت کے لیے ہی مختص نہیں ہے اسکے علاوہ بہت سے کام مساجد میں ہوتے تھے اسلامی تاریخ میں بڑے بڑے تعلیمی ادارے جس میں جامعہ ازہر وہ بھی یہی ہے اسکا مرکزی حصہ آج بھی وہں ہے . بغداد میں موجود ہونے والی مساجد میں مدرسے آج بھی قائم ہے.چونکہ لوگوں نے اپنے مسائل کا حل مساجد سے ہٹ کر کسی دوسری جگہ پر تلاش کرنا شروع کیا نتیجہ یہ ہوا کہ مساجد سے دوریاں بنتی گئیں مسلمانوں کو ذہن میں یا بات پیوست کر دی گئی کی مساجد صرف نماز پڑھنے کے لیے ہی ہے'۔ counseling center at Jamia Masjid

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اسی طرز پر بھارت کی دوسری مساجد میں ایسے مرکز قائم کئے جائیں تو معاشرے کے کئی ایسے مسائل باسانی حل کئے جا سکتے ہیں جس کے لیے عوام کورٹ پولیس تھانے کے نہ صرف چکر کتے نظر آتے بلکہ اسکے پیچھے خاصی رقم خرچ ہو جاتی ہے۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.