ETV Bharat / state

Nitish Rana's Reaction to Teaching Bhagwat Gita: ممبئی میونسپل اسکولوں میں بھگوت گیتا نہیں تو کیا فتاوی عالمگیری "پڑھایا جائے

author img

By

Published : Feb 20, 2022, 10:26 PM IST

UNI News
UNI News

ممبئی میونسپل اسکولوں میں بھگوت گیتا پڑھانے کا مسئلہ بڑھتا ہی جارہا ہے، اب بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے کہا کہ ممبئی میونسپل اسکولوں میں بھگوت گیتا نہیں تو کیا فتاوی عالمگیری "پڑھایا جائے۔ نہیں تو کیا فتاوی عالمگیری "پڑھایا جائے جس سے پڑھ کر ایک اور مختار انصاری کا جنم ہو۔ Nitish Rana's Reaction to Teaching Bhagwat Gita

بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے BJP MLA Nitish Rane نے ممبئ میونسپل کارپوریشن کی بی ایم سی اسکولوں میں بھگوت گیتا کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے معاملے میں زہر افشانی کرتے ہوے سماج وادی پارٹی کی جانب سے اس ضمن میں کی جانے والی مخالفت کو بد قسمتی قرار دیا اور کہا کہ ان اسکولوں میں بھگوت گیتا نہں تو کیا ؟" فتاوی عالمگیری "پڑھایا جائے جس سے پڑھ کر ہر گھر میں ایک اور مختار انصاری کا جنم ہو۔ Nitish Rana's Reaction to Teaching Bhagwat Gita

واضح رہیکہ گزشہ دنوں بی جے پی کونسلر بھاونا گاولی نے کارپوریشن اجلاس کے دوران سے اس تعلق سے ایک تجوہز پیش کی تھی جو ایوان میں بحث کے لئے نہیں پہنچ سکی لیکن سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اس کی بروقت مخالفت کرتے ہوے کمشنر کو ایک خط روانہ کرکے کہا تھا کہ اس سے قبل بھی اس قسم کے مطالبات کئے جا چکے ہیں نیز گزشتہ سال جب اسی مطالبے کو دوہرایا گیا تھا تب تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڑران نے یہ متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ کاپوریشن کی کاروائئ میں مستقبل میں کبھی مذہبی معاملات پر بحث نہیں کی جاے گی لہذا اس فیصلے کے پیش نظر اس مطالبے کو مسترد کیا جائے-

انہوں نے مزید کہا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں ممبئ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات عمل میں آنے والے ہیں اور بی جے پی اس قسم کا مطالبہ کر کے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے اور الکشن کو پولرائز کرنے کی سازش کا اس طرح کی مانگ ایک حصہ ہے

مرکزی وزیر نارائن رانے کے فرزند و رکن اسمبلی نتیش رانے نے اس تعلق سے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور سماج وادی پارٹی کی اس تجویز کی مخالفت کو 'بدقسمتی' قرار دیا اور کہا ہیکہ جس طرح سے ہندوستانی 'یوگا' کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اور وہ پوری دنیا اس پر عمل پیرا ہیں کیونکہ اس میں مذہب کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے اسی طرح سے بھگوت گیتا نے بھی عالمی پلیٹ فارم پر توجہ کا مرکز بنی ہوئ ہے اور دنیا کی بیشتر یونیورسٹیاں اس پر تحقیقاتی مطالعہ کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں سے ایک سیٹن ہال یونیورسٹی میں ایک خصوصی انتظامی پروگرام ہے جس میں بھگوت گیتا کا مطالعہ نہ صرف نصاب میں شامل ہیں بلکہ اسکا مطالعہ ضروری قرار دیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:

نیتیش رانے نے اپنے خط میں مزید لکھا ہیکہ پوری دنیا فلسفہ اور بھگوت گیتا کی تعلیم کا مطالعہ کر رہی ہے اور کارپوریٹس بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں، کیونکہ یہ مقدس کتاب زندگی کا راستہ دکھاتی ہے،‘‘

انہوں نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ بھگوت گیتا کو میونسپل اسکولوں کے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی تجویز کی مخالفت کرنے کے لیے چند لوگوں کی جانب سے بنائے گئے دباؤ کے آگے نہ جھکیں اور بی جے پی کارپوریٹر کے ذریعہ پیش کردہ نوٹس کو قبول کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.