ETV Bharat / state

پاکستان سے اٹھارہ سال بعد وطن واپس لوٹنے والی حسینہ بیگم کا انتقال

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 1:28 PM IST

Updated : Feb 9, 2021, 7:26 PM IST

گزشتہ 18 برسوں سے پاکستان کی جیل میں قید مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کی 65 سالہ خاتون حسینہ بیگم کو حال ہی میں لاہور کی ایک جیل سے رہا کیا گیاتھا، وہ گزشتہ روز اورنگ آباد پہنچیں تھیں۔

65-year-old hasina begum freed from Pakistani jail
پاکستان سے اٹھارہ سال بعد وطن واپس لوٹنے والی حسینہ بیگم کا انتقال

پاکستان سے اٹھارہ سال بعد وطن واپس لوٹنے والی حسینہ بیگم کا گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے سبب حسینہ بیگم کا انتقال ہوگیا ۔

پاکستان سے اٹھارہ سال بعد وطن واپس لوٹنے والی حسینہ بیگم کا انتقال

آج بعد نماز ظہر محمدی مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ تدفین پیر غیب درگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

سنہ 2002 میں حسینہ خاتون اپنے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان گئی تھیں جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس سے ملی تفصیلات کے مطابق 65 سالہ بزرگ خاتون حسینہ بیگم 2002 میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے پاکستان کے شہر لاہور گئی تھیں لیکن وہ اپنے رشتہ داروں سے مل نہیں سکیں اور انہیں پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا تھا اور 18 برس گزر جانے کے بعد حسینہ بیگم کی پاکستان جیل سے رہائی ہوئی۔

کُچھ ماہ قبل 65 سالہ حسینہ بیگم خاتون کی رہائی ہوئی تھیں اور وہ بھارت پہنچ گئی تھیں لیکن کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن تھا جِس کی وجہ سے وہ امرتسر کے ایک آشرم میں رہ رہی تھیں۔ کورونا وبا کا اثر کم ہونے کے بعد بزرگ خاتون کے رشتے داروں اور پولیس کی مدد سے انہیں 26 جنوری کو امرتسر سے ناندیڑ ہوائی جہاز کے ذریعے لایا گیا اور ناندیڑ سے بذریعہ ٹرین شام میں وہ اورنگ آباد پہنچیں تھیں۔

ریلوے اسٹیشن پر پولیس محکمہ کے اعلی افسران اور خاتون کے رشتے داروں نے حسینہ دلشاد احمد کا استقبال کیا تھا۔

حسینہ بیگم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا تھا کہ بھارت آنے کے بعد انہیں بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔ انہوں نے اورنگ آباد پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 7:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.