ETV Bharat / state

Tushar Gandhi will Lead March نفرت بھارت چھوڑو محبت سے دلوں کو جوڑو مہم کا کل سے آغاز

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 8:07 PM IST

ممبئی کے چوہاٹی سے گاندھی جی کے پڑ پوتے تشار گاندھی کی قیادت میں پیدل مارچ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس پیدل مارچ میں ممبئی کی متعد جگہوں سے گاندھی جی اور ستیہ اہنسا کے راستے پر چلنے والوں کی بڑی تعداد اس جلوس میں شامل ہوں گے۔

نفرت بھارت چھوڑو محبت سے دلوں کو جوڑو مہم کا کل سے آغاز
نفرت بھارت چھوڑو محبت سے دلوں کو جوڑو مہم کا کل سے آغاز

نفرت بھارت چھوڑو محبت سے دلوں کو جوڑو مہم کا کل سے آغاز

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے چوہاٹی سے گاندھی جی کے پڑ پوتے تشار گاندھی کی قیادت میں پیدل مارچ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس پیدل مارچ میں ممبئی کی متعد جگہوں سے گاندھی جی اور ستیہ اہنسا کے راستے پر چلنے والوں کی بڑی تعداد اس جلوس میں شامل ہوں گے۔

مہاتما گاندھی جی کے پڑ پوتے تشار گاندھی نے اپیل کو ہے کہ 9 اگست کو ممبئی چوپاٹی سے لوکمانیہ تلک کے مجسمے سے اگست کرانتی میدان تک صبح سویرے پیدل مارچ نکالا جائیگا جس میں ملک کے موجود صورت حال اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کو یہ پیغام دیا جائیگا کہ نفرتوں بھارت چھوڑو محبت سے دلوں کو جوڑو کے نعرے کے ساتھ سبھی لوگ اس پیدل مارچ میں شامل ہوکر اگست کرانتی میدان میں آزادی کے متوالوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

تشار گاندھی نے کہا کہ ہم صبح 8 بجے اس جلوس میں شامل ہوںگے اور ہم اس محبت کو زندہ کرنے کے لیے اس مہم کا آغاز کے رہے ہیں تاکہ اس محبت کو واپس سے حاصل کیا جا سکے جسکی وجہ سے ملک کو آزادی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Protest مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس نے کیا احتجاج

غور طلب ہے کہ 9 اگست 1942 کو گاندھی جی نے انگریزی حکومت کے خلاف بھارت چھوڑو کہ نعرہ دیا تھا اور ملک کی آزادی کے لیے جنگ چھیڑنے کہ آغاز کیا اور اسی نعرے کے ساتھ ملک کے الگ الگ خطوں ریاستوں سے لوگوں نے گاندھی جی کی اس مہم میں شانہ بہ بشانہ اور قدم سے قدم ملا آزادی کی جنگ لڑی ۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.