ETV Bharat / state

Uddhav Thackeray visits Malegaon مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کا مالیگاؤں دورہ

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 11:33 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

مہاراشٹ کے سابق وزیر اعلی ادھوٹھاکرے نے مالیگاؤں کا دورہ کیا وہیں انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کا مالیگاؤں دورہ

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ڈاکٹر ادھوابا ہیرے شیوگرجنا کی جانب سے ایم ایس کالج گراونڈ پر ریاستی سطح کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی ادھو ٹھاکرے اور شیوسینا کے ترجمان سنجے راؤت کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی ادھو ٹھاکرے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام بھرشٹ چار نہیں ہے بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھرشٹ چار پارٹی ہے اسے اپنا نام بدل لینا چاہیے کیونکہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی نہیں بلکہ بھرشٹہ چار پارٹی ہے جو ایسے لوگوں کو اپنی پارٹی میں پناہ دیئے ہوئے ہیں جن پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ اور یہ دوسروں پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگ یہ مناتے ہیں کہ مودی مطلب بھارت، مودی کی توہین مطلب بھارت کی توہین، انہوں نے بھارت کیلئے کیا قربانی دی ہے...؟ ہمارا ملک بہت بڑا ہے لیکن آپ کے خلاف بولنے والوں پر پولیس فورا کارروائی کرتی ہے گھروں میں گھس جاتی ہے، گھروں میں خواتین بچے ہوتے ہیں کیا یہی ہندوتوا کی تہذیب ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ کل راہل گاندھی نے پریس کانفرنس منعقد کی تھی۔ جس میں انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ اڈانی شیل کمپنی میں کس نے 20 ہزار کروڑ روپے لگائے تھے۔ دراصل حکومت ملک کے اہم اور سلگتے موضوعات پر سے توجہ ہٹانے کے لیے اسطرح کے اقدامات کررہی ہیں اور سیدھے لوگوں پر ایجنسیوں کے ذریعے کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی صرف راہل گاندھی کے اکیلے کی نہیں ہے بلکہ یہ لڑائی جمہوریت کی ہے۔ اور انہوں نے اس لڑائی کو جاری رکھنے کی صلاح دی۔ وہیں ادھو ٹھاکرے نے شندے سرکار اور شیوسینا کے باغیوں پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش کے بعد اب مہاراشٹر میں بھی بلڈزر کی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی صرف ادھو ٹھاکرے کو وزیراعلی بنانے کی نہیں ہے بلکہ آزادی کی ہے۔ واضح رہے کہ اس اجلاس میں مالیگاؤں و اطراف سے ہندو مسلم مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Janta Dal Secular Protest In Malegaon مالیگاؤں میں کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج، مستقیم ڈگنیٹی حراست میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.