ETV Bharat / state

Malegaon two day Tablighi Ijtema مالیگاؤں دو روزہ تبلیغی اجتماع میں لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت

author img

By

Published : Dec 25, 2022, 10:16 AM IST

مالیگاؤں دو روزہ تبلیغی اجتماع میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ اس اجتماع کے دوسرے روز نماز عصر کے بعد 60 نکاح کی مجلس کا انعقاد عمل میں آیا۔ Participation of millions of Muslims in Malegaon Ijtema

مالیگاؤں دو روزہ تبلیغی اجتماع میں لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت
مالیگاؤں دو روزہ تبلیغی اجتماع میں لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں اسپننگ مل ایم آئی ڈی سی علاقے میں دو روزہ تبلیغی اجتماع منعقد کیا گیا۔ جس میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ اس اجتماع کے دوسرے روز نماز عصر کے بعد 60 نکاح کی مجلس کا انعقاد عمل میں آیا۔ جب کہ بعد نماز مغرب فکر انگیز بیان کے ساتھ تقریباً 150 چار ماہ، چالیس دن کی جماعتوں کی تشکیل کے ساتھ رات ساڑھے 9 بجے مولانا یوسف کی رقت آمیز دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام عمل میں آیا۔ ناسک ضلع میں منعقد اس دو روزہ اجتماع میں ریاست بھر کے فرزندان توحید نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا سعد کے فرزند مولانا یوسف نے فکر انگیز خطاب کرتے کہا کہ امت مسلمہ کو اللّه کی جانب رجوع کرنے کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کے ساتھ سنّتوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سرزمین پر ایک شخص بھی اللّه کہنے والا باقی رہے گا اللّه پاک اس دنیا کے اس نظام کو چلاتے رہیں گے۔ End of Malegaon two day Tablighi Ijtema

مالیگاؤں دو روزہ تبلیغی اجتماع میں لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجتماع کے انعقاد کا مقصد جماعتوں کی تشکیل کے ذریعے دنیا بھر میں اسلام کی دعوت کو عام کرنا ہے۔ تبلیغی جماعت کے مقامی امیر حاجی لئیق نے دو روزہ اجتماع کی کامیابی پر تمام فرزندان توحید کے ساتھ اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات جدوجہد کرنے والے ذمہ داران اور جماعتوں کے ساتھیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں اجتماع میں بعد نماز فجر ابتدا ہوئی جس میں مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں جو آیا ہے اسے لوٹ کر اللہ کے پاس جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسمان پر ایک اور دنیا ہے جس کی زندگی کبھی ختم نہیں ہونے والی اور اس زندگی کے لیے ہونے والے فیصلے ہمارے دنیا میں کیے گئے اعمال سے ہی طے ہونے والے ہیں۔ اس لیے ہر انسان کو اپنی زندگی میں ہر پل کچھ بہتری کا ساتھ رکھنا چاہیے تاکہ آخرت کی زندگی سنور سکے۔

اپنے بیان میں مولانا نے خاص طور سے خواتین پر کہا کہ خواتین کو خاص احترام، حقوق اور اس کے لیے خاص درجے رکھے گئے ہیں۔ ایک عورت ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی شکل میں کئی طرح سے لوگوں کی زندگی کو سنوارتی ہے۔ مولانا نے کہا کہ اللہ پر یقین کرو کیونکہ اسی میں کامیابی ہے۔ کیونکہ جو کچھ کرتا ہے اللہ ہی کرتا ہے اور اس بات پر ہمیں پختہ یقین کر لینا چاہیے۔ ساتھ ہی آج اجتماع کے آخری روز مولانا نے چار چار مہینے اور چالیس روز کی جماعتوں کی ترتیب بھی بنائی۔ انہوں نے کہا کہ جماعتوں میں نکلنا اور لوگوں کو اچھی بات بتانا اللہ کی رضا کا راستہ ہے۔ اپنے بیان کے بعد مولانا نے دعا کروائی۔ اس دعا میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.