ETV Bharat / state

Khilafat House Mumbai خلافت ہاؤس سے دو برس بعد جلوس عید میلاد النبیﷺ نکالنے کی تیاری

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 11:38 AM IST

خلافت ہاؤس سے دو برس بعد جلوس عید میلاد النبیﷺ روایتی تزک و احتشام سے نکالا جائے گا جس کی قیادت وسیم چشتی کریں گے جب کہ مہمان خصوصی تشار گاندھی Tushar Gandhi ہوں گے۔ پولس نے جلوس کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ Eid Meelad Meeting in Mumbai

etv bharat urdu news
etv bharat urdu news

ممبئی: دو سال تک کورونا اور لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے پیغمبر اسلام نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر بائیکلہ خلافت ہاؤس سے نکلنے والا جلوس عید میلاد النبیﷺ اس سال پوری شان و شوکت کے ساتھ نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں آل انڈیا خلافت کمیٹی نے خلافت ہاؤس میں مسلم تنظیموں کے ذمہ داران، مساجد کے ائمہ اور پولس محکمہ کے اعلیٰ افسران کی ایک مشاورتی میٹنگ رکھی گئی۔ Eid Milad ul Nabi Procession after two years From Khilafat House Mumbai

خلافت ہاؤس سے دو برس بعد جلوس عید میلاد النبیﷺ

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ اس میٹنگ میں ماہر القادری، مولانا عبد الجبار اعظمی ( امام و خطیب چشتیہ ہندوستانی مسجد) مولانا خلیل الرحمان نوری ( آل انڈیا سنی جمعیت علماء) کے علاوہ سابق کارپوریٹر جاوید جنیجا سمیت اہم اشخاص موجود تھے۔ اسی طرح پولس محکمہ سے ایڈیشنل کمشنر ساؤتھ زون گیانیشور چوان، ڈی سی پی زون نمبر 2 نیلوت پال، ڈی سی پی زون 3 شری یوگیش کدم، اسسٹنٹ پولس کمشنر آگریپاڑہ اور تاڑ دیو ڈیویژن اور بائیکلہ، ناگپاڑہ، آگری پاڑہ، پائیدھونی، وی پی روڈ، جے جے مارگ، ایم آر اے مارگ اور ایل ٹی مارگ پولس اسٹیشنوں کے سینیئر پولس انسپکٹرس موجود تھے۔

اس موقع پر جہاں حاضرین اور اسٹیج پر موجود اشخاص نے اپنی تجاویز دیں وہیں ایڈیشنل پولیس کمشنر چوان نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے لیکن ایسے ہی بھیڑ بھاڑ کے موقع پر شرپسند عناصر گھات میں رہتے ہیں، ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی جو چیز اندھا دھند تقسیم کی جاتی ہیں اس پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں بھی شرپسند عناصر غذائی سمیت کی چیزیں تقسیم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلوس میں بدنظمی نہ ہو اس کا خیال ہم تو رکھتے ہیں لیکن آپ سب کی زیادہ ذمہ داری ہے کیونکہ ہم وردی میں ہوتے ہیں آپ لوگ بغیر وردی کے بھی ہماری طرح نگرانی کا کام کر سکتے ہیں۔ خلافت کمیٹی کے چیئرمین سرفراز آرزو نے کہا کہ ہر برس یہی شکایت رہتی ہے کہ جلوس دیر سے شروع ہوتا ہے لیکن اس میں ہماری کوئی غلطی نہیں ہے جلوس سے قبل ہونے والے جلسے میں لوگ آتے ہی نہیں اس لیے جلوس دیری سے شروع ہوتا ہے۔ اگر جلدی آجائیں تو جلدی شروع ہوجائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس برس جلوس میں مہمان خصوصی مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے تشار گاندھی Tushar Gandhi آئیں گے جب کہ جلوس کی قیادت درگاہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین وسیم چشتی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.